ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے پندرہ روزہ مہم ’ سوچھتا پکھواڑہ ‘ کا آغاز کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے پندرہ روزہ مہم ’ سوچھتا پکھواڑہ ‘ کا آغاز کیا

پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے آج ضلع بھر میں صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی استحکام کے لئے پندرہ روزہ مہم کے آغاز کے موقعہ پر آج پلوامہ کے ڈِی سی آفس میں ’سوچھتا پکھواڑہ ‘کا اِفتتاح کیا۔ سوچھتا پکھواڑہ کے تحت صفائی ستھرائی کی متعدد سرگرمیاں یکم؍ اگست سے 15 ؍اگست تک شروع کی جائیں گی۔ اس مہم کا مقصد مقامی کمیونٹیوں کو اس مہم کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ میں شامل کرنا اور سب میں ماحولیاتی دیرپایت کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے۔اس مہم کے تحت عوامی مقامات اور سیاحتی مقامات پر صفائی مہم، سڑکوں پرکوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کی مہم، کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے بنیادی ڈھانچے کو مقامی کمیونٹیوںکے لئے وقف کرنا، مقامی سطح پر نئے منصوبوں کے آغاز کے اور مختلف سطحوں پربیداری پروگراموںکے اقدامات کا سلسلہ شامل ہے۔ابتداً،ضلع ترقیاتی کمشنرنے تمام افسروں، عملے اور عوام کو سوچھتا عہد کروایاگیا۔ تعلیمی اِداروں، سرکاری اِداروں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کے گروپوں کی جانب سے سوچھتا کے متعدد وعدوں کو بھی سنجیدگی سے قبول کیا گیا جس میں حفظان صحت اور صحت عامہ کے ماحول کو فروغ دینے کے اِجتماعی عزم پر زور دیا گیا۔اُنہوں نے سوچھتا ابھیان کو سب سے بنیادی تبدیلی کی مہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم نے ہمارے ارد گرد کے ماحول کو دیکھنے کے انداز میں تبدیلی لائی ہے۔ڈاکٹر بشارت قیوم نے سائنٹفک ویسٹ مینجمنٹ کو فروغ دینے، حفظان صحت کے بہترین طریقوں کو اَپنانے، حفظان صحت کو فروغ دینے اور ماحولیاتی صفائی کے لئے مثبت طرز ِعمل میں تبدیلی کو فروغ دینے میں مؤثر اور زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوںنے شہدا ٔکی یاد میں ’’ ایک پیڑ شہیدوں کے نام ‘‘ کے تحت شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا۔اِفتتاحی تقریب میں اس میں ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ، پنچایت کے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی اور لوگوں کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی۔