لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ، کئی طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ
سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ،اننت ناگ بلاک کے مختلف حلقوں میں گاؤ خانوں سے نکلنے والا گوبر، گھروں سے نکلنے والا کوڈا کرکٹ اور دیگر گندگی سڑکوں، ندی، نالوں، پارکوں، گلی کوچوں پر ڈال دیتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو عام انسان کو شدید پریشانی لاحق ہوتی ہے جبکہ اس سے کئی طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ وائس آف انڈیا کے نمائندے امان ملک کے مطابق ضلع اننت ناگ کے اننت ناگ بلاک کے مختلف حلقوں میں لنک روڑوں، ندی نالوں، گلی کوچوں، پارکوں میں آس پاس کے رہنے والے لوگ اپنے گاوں خانوں سے گوبر اور دیگر گندگی نکال کر ان سڑکوں کے کناروں پر ڈال دیتے ہیں جبکہ پہلے اس گوبر اور دیگر مواد ایگری کلچر اراضی پر ٹھکانے لگایا جاتا تھا لیکن اب لوگ اس کو سڑکوں کے کناروں پر ڈال دیتے ہیں کیوں کہ سڑکوں سے ٹریکٹروں میں لادنا انہیں آسان ہوتا ہے۔ سڑکوں پر گوبر کے بڑے بڑے ڈھیر جمع ہونے سے جہاں ان سڑکوں سے گزرنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں دوسری طرف ان گندگی و غلاظت کے ڈھیروں سے مختلف ضبیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔ لوگوںنے کہا کہ متعلقہ محکمہ اس صورتحال کو دیکھ کر بھی اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں لوگ کھلے عام سڑکوں پر گندگی و غلاظت ڈال دیتے ہیں۔ لوگوںنے اس صورتحال کے حوالے سے متعلقہ حکام کے اعلیٰ ذمہ داروں سے کء دفعہ اپیل کی لیکن بدقسمتی سے ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ اننت ناگ بلاک کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ اننت ناگ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اقدامات ا ±ٹھائے اور سڑکوںکے کناروں گلی کوچوں ندی نالوں پارکوں پر گندگی و غلاظت ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔










