اِنتظامی کونسل نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کی منظور ی دی

اِنتظامی کونسل نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کی منظور ی دی

ہائی لی سکلڈ ، ہنرمند اور غیر ہنر مند اَفراد کیلئے 10,800 ملازمتیں معرض و جود میں لانے کا منصوبہ

سری نگر// اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں400 کروڑ روپے کی پروجیکٹ لاگت سے 70میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے گرڈ ٹائیڈ روف ٹاپ سولر پاور سسٹم کی تنصیب اور آر اِی ایس سی او موڈ میں 200میگاواٹ سے جموں و کشمیر میں تمام سرکاری عمارتوں کو سولرائز کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔اِس پروجیکٹ کو جموں و کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (جے کے اِی ڈِی اے) کے ذریعے عملایا جائے گا۔سرکاری عمارتوں کو مختلف صلاحیتوں کے روف ٹاپ سولر پروجیکٹوں کے ساتھ نصب کیا جائے گا جس کا مقصد شمسی توانائی کی پیداوار کے لئے سرکاری اِداروں کی روف ٹاپ سپیس سے فائدہ اُٹھانا ہے۔ ان سولر پاور سسٹمز میں دو سمتی سمارٹ میٹر ہوں گے اور ورچیول نیٹ میٹرنگ (وِی این ایم) کا فائدہ ڈسکومز فراہم کریں گے تاکہ کسی مخصوص مقام پر سولر پینلز سے پیدا ہونے والی اضافی توانائی کو اسی محکمے کی مختلف عمارتوں کے دیگر برقی کنکشنوں کے مقابلے میں ایڈجسٹ کیا جاسکے۔ توقع ہے کہ یہ منصوبہ دسمبر 2025 ء کے آخیر تک مکمل ہوجائے گا اور اِس کی دیکھ ریکھ کے لئے جے کے اِی ڈِی اے کی طرف سے فہرست میں شامل دکانداروں کے ذریعے پانچ سال کی مدت کے لئے مفت دیکھ ریکھ کی جائے گی۔پروجیکٹ سائٹس جو آر اِی ایس سی او موڈ کے تحت سولر پاور ڈویلپروںکے ذریعے تیار کی جائیں گی۔ انہیُں 25 سال کی مدت کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ بجلی کی خریداری کے معاہدوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا جس کا تعین بولی کے عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔اِس پروجیکٹ کی عمل آوری سے 270 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹوں کی تنصیب سے کاربن کے اخراج میں 25 سال کی مدت میں تقریباً 8.3 ملین ٹن کمی ہوگی۔ ہائی سکلڈ، ہنرمند اور غیر ہنر مند افراد کے لئے اس منصوبے پر عمل درآمد سے 10,800 سے زیادہ ملازمتیں معرض وجود میں آئے گی۔ سولر پی وِی گرڈ سے منسلک منصوبوں سے ثانوی اور ٹریشری شعبوں میں متعدد اضافی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی جن میں انورٹر، کیبلز، ٹریکروں اور دیگر حصوں جیسے سسٹم آلات کی مینوفیکچرنگ اور فراہمی شامل ہے۔اِنتظامی کونسل میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مندیپ کے بھنڈاری نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں جموں و کشمیر میں تمام سرکاری عمارتوں میں روف ٹاپ سولر پروجیکٹوں کی تعیناتی میں تیزی لانے کا فیصلہ لیاگیا۔