حکومت جموں وکشمیر نے پی ایم سوریہ گھر سکیم کیلئے اِضافی سبسڈی کو منظوری دی

حکومت جموں وکشمیر نے پی ایم سوریہ گھر سکیم کیلئے اِضافی سبسڈی کو منظوری دی

سری نگر//اِنتظامی کونسل ایک میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جموںوکشمیر یوٹی میں’’ پی ایم سوریہ گھر۔مفت بجلی یوجنا‘‘ کی عمل آوری کے لئے یو ٹی بجٹ سے اِضافی سبسڈی کو منظوری دی گئی۔میٹنگ میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مندیپ کمار بھنڈاری نے شرکت کی۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ کہ ’’ فروری 2024 ء میں وزیر اعظم مودی نے پی ایم سوریہ ۔مفت بجلی یوجنا‘‘ شروع کی تھی ۔ اِس کا مقصد 31؍ مارچ 2027ء تک ملک بھر کے ایک کروڑ گھروں میں رعایتی قیمتوں پرسولر روف ٹاپ پلانٹ نصب کرنا ہے۔اِس طرح ان گھروں کو ہر ماہ 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔سکیم کے مطابق ممکنہ مستفید کنندگان کو پروجیکٹ کی پوری لاگت پیشگی ادا کرنا ہوگی ہے اور مرکزی مالیاتی اِمداد ( سی ایف اے ) براہِ راست فائدہ اُٹھانے والے کے نامزد اکاؤنٹ میں تقسیم کی جائے گی۔اِنتظامی کونسل کی طرف سے منظور کردہ اِضافی سبسڈی کے مطابق 55 ہزار روپے کی منصوبہ لاگت والے ایک کلو واٹ پر سبسڈی بڑھا کر 36 ہزار روپے کردی گئی ہے، 11 ہزار روپے کی منصوبہ لاگت والے 2 کلو واٹ کے لئے سبسڈی بڑھا کر 72 ہزار روپے اور 3 کلو واٹ کے لئے 1,59,500 روپے کی لاگت سے 94 ہزار 800 روپے کی گئی ہے۔مجوزہ پروجیکٹ کی منظوری ’’ پی ایم سوریہ گھر۔مفت بجلی یوجنا‘‘ کو فائدہ اُٹھانے والوں کے لئے زیادہ پُرکش بنائے گی جو زیادہ تر غریب یا نچلے متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ۔اِس سے سبسڈی والے صارفین میں خود انحصاری کو فروغ ملے گاجو موجودہ ضروریات کے مطابق ہوگا۔ مزید برآں، اس سے روز مرہ کے اِستعمال میں گرین اَنرجی کا حصہ بڑھائے گا۔ اِس طرح روایتی توانائی پر اَنحصار کم ہوگا۔اِس سلسلے میں حکومت نے ایس بی آئی سے 7 فیصد شرح سود پر قرض کی سہولیت بھی فراہم کی ہے اور اِس سکیم کو زیادہ فروغ دینے کے لئے جموں و کشمیر بینک کو بھی قرض فراہم کرنے کے لئے شامل کیا جائے گا تاکہ سکیم کی رَسائی کو بڑھانے کے لئے فائنانس تک رَسائی کو آسان بنایا جاسکے۔دیہی علاقوں میں سمارٹ میٹرنگ کی تکمیل سے اس سکیم کی کامیابی کو تقویت ملے گی۔ اِس موقعہ پر جب توانائی کی بِلنگ کے طریقوں میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے، یہ توقع کی جاتی ہے کہ پی ایم۔ایس جی ایم بی وائی صارفین کو اپنی روف ٹاپوں پر ایس آر ٹی سسٹم نصب کرنے کی ترغیب دے گا تاکہ ان کے گھریلو بجلی کے اَخراجات کو مؤثر طریقے سے کم کیا جا سکے۔یو ٹی کیپکس کے تحت اِضافی سبسڈی کی فراہمی سے جموں و کشمیر میں’’ پی ایم سوریہ گھر۔ مفت بجلی سکیم ‘‘کے تحت 87,000 صارفین کو تین برس کی مدت میں 53.53 کروڑ روپے کا مالی اثر پڑے گا۔ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سولر روف ٹاپ سسٹم کے تھرڈ پارٹی انسپکشن کے اِنعقاد کے لئے کوالٹی کنٹرولر کی خدمات بھی حاصل کرے گا۔