کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر نے شویپاں میں عوامی دربار کا اِنعقاد کیا

کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر نے شویپاں میں عوامی دربار کا اِنعقاد کیا

عوامی رَسائی پروگرام لوگوں پر مرکوز عوامی پالیسی کی تشکیل کو یقینی بناتے ہیں

شوپیان//کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر، پارکس اینڈ گارڈنز شیخ فیاض احمد نے شوپیاں میں عوامی رَسائی پروگرام کی صدارت کی جس میں عوامی مسائل اور شکایات کے حل کے لئے موقع پر جائزہ لیا گیا۔عوامی دربار لوگوں کی شکایات اور مطالبات کے اَزالے کے لئے جموں و کشمیر حکومت کے پُرعزم اَقدام کے تحت منعقد کیا گیا جس میں مقامی لوگوں اور مختلف عوامی نمائندوں اور افراد کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی۔ضلع ترقیاتی کونسل کے ممبران، فروٹ گروئورس، تاجروں، صنعتی اِداروں، سماجی کارکنوں اور ضلع بھر کے اَفراد پر مشتمل وفود نے مختلف فلاحی اور ترقیاتی ضروریات کو پیش کیا اور مختلف محکموں سے متعلق مسائل اور شکایات کو اُجاگر کیا۔ عوامی دربار میں جن اہم مسائل کواُجاگر کیا گیا ان میں مغل روڈ، پنجورہ شوپیاں ٹاؤن اور بٹہ موران کے ساتھ نئے پارکوں کی ترقی، کھیلوں، تعلیمی، صحت اور فائر سروسز کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانا،شہرکے اَندر بہتر ٹرانسپورٹ خدمات ،شوپیاں ٹاؤن کے لئے ماسٹر پلان پر نظر ثانی اور نکاسی آب میں ترقی، عوامی سہولیات،پی ایچ ایچ کیٹی گری کے تحت مستحق افراد کی کوریج میں اضافہ، اے ٹی ایم کی سہولیات، کیلر میں جی ڈِی سی کا قیام، سڑکوں کے کام اور میکڈیمائزیشن، وِلیج ڈرنیج اورفٹ پاتھ، ڈِی ایچ میں ماہرین کی تعیناتی سمیت ضلع کے صحت مراکز میں خالی اَسامیوں کو پُر کرنا، آبپاشی کی سہولیات اور نہروں کی بحالی اور دیکھ دیکھ، بلاک سطح پر سوئیل ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی تعمیر، پیسٹی سائیڈ کوالٹی کنٹرول، مغل روڈ کے ساتھ سہولیات، سیاحتی کی تشہیری تقریبات ، پبلک لائبریریوں کا قیام اور دیگر ترقیاتی مسائل شامل ہیں۔کمشنر سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ عوامی دربار کے دوران سامنے آنے والی تمام عوامی شکایات اور مسائل کی بھرپور پیروی کو یقینی بنایا جائے۔اُنہوں نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی مسائل کے اَزالے کے لئے نوٹ کیا گیا ہے اور ضلعی سطح پر معمول کے مسائل کے فوری ازالے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے سامعین سے کہا کہ عوام کے مسائل جن کے بارے میں اعلیٰ حکام کو فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، ان کے ساتھ اُٹھا یا جائے گا۔شیخ فیاض احمد نے عوامی خدمات کو بڑھانے اور ضلع کے عوام کے لئے ایک مؤثر اور ذمہ دار اِنتظامیہ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ ایک مؤثر فیڈ بیک میکانزم کو اِدارہ جاتی بنانے میں عوامی رَسائی پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکمرانی کے طریقۂ کار میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے لوگ شکایات کے اندراج اور ان کے ازالے کے لئے دفاتر کا دورہ کرتے تھے، اَب اعلیٰ سطح کے افسران سے لے کر فیلڈ افسران تک پوری اِنتظامیہ لوگوں سے ملنے اور ان کی بات سننے کے لئے دیہات اور اَضلاع کا دورہ کر رہی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں فضل الحسیب نے گزشتہ عوامی رَسائی کیمپوں میں اُجاگر کئے گئے مختلف مسائل پر غور و خوض کیا جن کو فوری اَزالہ کیا گیا جبکہ ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے زیرِ اِلتوا ٔعوامی فلاح و بہبود کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔اِس موقعہ پر ٹریڈرس فیڈریشن شوپیاں نے شوپیاں شہر میں پانی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی اور دیگر سہولیات کی فراہمی جیسے شوپیاں کے رہائشیوں کو درپیش بہت سے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کی سراہنا کی۔عوامی دربار میں ضلعی اور سیکٹورل افسران کے علاوہ مختلف ڈی ڈی سی ممبران بھی موجود تھے۔