Srinagar municipal corporation

ایس ایم سی کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون

20روز میں46غیر قانونی تعمیرات منہدم،ایک سربمہر،11مقدمات درج

سرینگر///سرینگرمیونسپل کارپوریشن نے حالیہ دنوں میں ناجائز تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی تیز کر دی ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق کمشنر ایس ایم سی نے حال ہی میں 29 جون 2024 کو، چیف ریونیو آفیسر اور آئی ٹی ہیڈ کے دو عہدوں کے علاوہ، سہیل نبی چٹنساز کو بطور چیف خلاف ورزی آفیسر، انفورسمنٹ ونگ کی قیادت کرنے کی ذمہ داری سونپی۔اس نئے عہدے کے سنبھالنے کے بعد سے، چٹنساز نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ انہوں نے 20 دنوں کے اندر اندر 46 غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا ہے، ایک عمارت کو سیل کر دیا ہے، اور جموں و کشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000 کے تحت 11 مقدمات درج کیے ہیں۔چٹنساز نے کہا کہ یہ کارروائی ایس ایم اسکی طرف سے شہر میں ناجائز تعمیرات کو روکنے اور منظم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن شہر کے انفراسٹرکچر کے تحفظ اور رہائشیوں کے لیے محفوظ اور رہنے کے قابل ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔چٹنساز نے مزید کہا کہ ایس ایم سی ناجائز تعمیرات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی ناجائز تعمیر سے گریز کریں اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے قوانین پر عمل کریں۔سرینگر میونسپل کارپوریشن کی نئی سخت گیر پالیسی کا شہر پر نمایاں اثر پڑ رہا ہے۔ غیر قانونی تعمیرات کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔