لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں ’’ جے کے سمادھان ‘‘۔یونیفائیڈ گریوینس ریڈرسل مانیٹرنگ سسٹم کا آغاز کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں ’’ جے کے سمادھان ‘‘۔یونیفائیڈ گریوینس ریڈرسل مانیٹرنگ سسٹم کا آغاز کیا

جے کے سمادھان ویب پورٹل اور موبائل ایپ آج شروع کی گئی ہے جو کثیر لسانی ہیں اور شہری اَپنی شکایت انگریزی ، ہندی اور اُردو میں لکھ سکتے ہیں

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے سری نگر میں محکمہ عوامی شکایات کے یونیفائیڈ گریوینس ریڈرسل اینڈ مانیٹرنگ سسٹم ’’جے کے سمادھان‘‘کا آغاز کیا۔اُنہوںنے اَپنے خطاب میں محکمہ عوامی شکایات، محکمہ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی، مرکزی محکمہ اِنتظامی اِصلاحات و عوامی شکایات ، مرکزی وزارتِ الیکٹرانکس اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی اور بھاسکراچاریہ اِنسٹی چیوٹ فار سپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو اِنفارمیٹکس کو اس اقدام کے لئے مُبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ’’ جے کے سمادھان‘‘کو عوام کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ آج شروع کیا گیا یونیفائیڈ گریوینس ریڈ رسل اور مانیٹرنگ سسٹم یو ٹی اِنتظامیہ کی بہتر حکمرانی کے عزم کو اُجاگر کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا،’’ اِنتظامیہ کے لئے ہر آواز اہمیت رکھتی ہے۔ ہم نے ایک ایسا نظام بنایا ہے جو بغیر کسی امتیاز کے سب کے لئے کام کرتا ہے۔ ’’جے کے سمادھان ‘‘زندگی کو آسان بنانے اور شہریوں کو بااِختیار بنانے کے لئے ایک شفاف، جامع، جوابدہ، قابل رسائی اور ذمہ دار حکمرانی قائم کرے گا۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ یہ جدید نگرانی اور تجزیاتی صلاحیت کے ذریعے حکمرانی کو بہتر بنائے گا اور شہریوں اور اِنتظامیہ کے درمیان زیادہ اعتماد کو فروغ دے گا۔اُنہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آسانی اور رفتار دو اہم عوامل شکایات درج کرنے میں آسانی اور شکایات کو حل کرنے میں تیزی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ نیا نظام شہریوں کو صارف دوست اِنٹرفیس فراہم کرے گا اور نوڈل افسروں کی جوابدہی طے کرنے کے علاوہ مقررہ وقت کے اندر شکایات کو حل کرنے کے لئے وقف ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شہری کال سینٹر، آن لائن موڈ اور ’’جے کے سمادھان موبائل ایپ‘‘ سے اَپنی شکایات درج کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جے کے سمادھان ویب پورٹلhttps://samadhan.jk.gov.in اور آج شروت کی گئی موبائل ایپ کثیر لسانی ہیں اور شہری اَپنی شکایت انگریزی ، ہندی اور اُردو میں ا لکھ سکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ شکایات کے ازالے کا جدید ترین نظام شہریوں کی شکایات کے مؤثر اور فوری ازالہ کو یقینی بنائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہیٹ میپ کا اِستعمال کرتے ہوئے جی آئی ایس پر شکایات کی نگرانی سے مخصوص علاقوں میں منظم مسائل کو حل کیا جاسکے گا اور محکمہ کے متعلقہ نوڈل آفیسر کو شکایات کا آٹومیٹک فلو ہوگا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ایک شفاف، جوابدہ، عوام پر مبنی اور رشوت سے پاک حکمرانی قائم کرنے کی سمت میں یو ٹی اِنتظامیہ کی کلیدی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو،مرکزی سیکرٹری اِنتظامی اِصلاحات و عوامی شکایات سری نواس ، ڈائریکٹر جنرل مرکزی بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی چیوٹ فار سپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس ٹی پی سنگھ،سیکرٹری محکمہ عوامی شکایات محمد اعجاز اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر چیئرپرسنز ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسلوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔