dooran

ڈی پی ایس کالونی دلنہ بارہمولہ بنیادی سہولیات سے محروم

ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی اور سٹریٹ لائٹس نہ ہونا مکینوں کیلئے باعث پریشانی

سرینگر//ڈی پی ایس کالونی دلنہ بارہمولہ تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کی وجہ سے لوگ پریشانیوں میں مبتلاء ہوگے ہیں ۔ کالونی میں نہ ڈرنیج سسٹم ہے اور ناہی سٹریٹ لائٹس ہے اور ناہی بستی کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات دستیاب ہے جبکہ اس کالونی میں ڈپی ایس سکول کی ایک شاخ بھی چل رہی ہے تاہم ٹرانسپورٹ سہولیت نہ ہونے سے والدین بھی ذہنی کوفت کے شکار ہوگئے ہیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دلنہ میں ڈی پی ایس کالونی تمام تر بنیادی سہولیت سے محروم ہے جس کی وجہ سے وہاں بودباش کرنے والے لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہے ۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ کالونی میں نہ گندے پانی کی نکاسی کیلئے ڈرنیج نظام ہے اور ناہی کالونی تک جانے کیلئے کوئی ٹرانسپورٹ سہولیات ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ دلہ کی سڑک سے اس کالونی تک کئی کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا ہے جو باعث پریشانی ہے خاص کرمریضوں کو اگر علاج ومعالجہ کیلئے جانا ہوتا ہے تو انہیں مین روڑ تک پیدل ہی چلنا پڑتا ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ اس علاقے میں ڈی پی ایس سکول بھی قائم ہے اور سکولی بچوں کے والدین بھی ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے پریشان ہے ۔ دوسری جانب علاقے میں ابھی تک سٹریٹ لائٹس بھی نہیں لگائے گئے جس کے باعث شام کے بعد کالونی میں ہر سو اندھیرا چھاجاتا ہے ۔ لوگوںنے اس ضمن میں بتایا کہ اگرچہ انتظامیہ نے کالونی کیلئے بنیادی سہولیات بہم رکھنے کیلئے کافی کوششیں کیں اور لوگوں کو پینے کے پانی اور بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے ہیں سے لوگوں کو راحت ملی ہے ۔ انہوںنے اب ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو حل کریں اور دلنہ ڈی پی ایس کالونی کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی کیلئے اقدامات اُٹھائیں تاکہ لوگوں کو راحت ملے ۔