بیس کیمپ ہسپتال چند ن واڑی کا بھی معائینہ کیا اور عقیدتمندوں کیلئے دستیاب طبی سہولیات کا لیا جائزہ
پہلگام//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج چندن واڑی بیس کیمپ کا دورہ کیا اور شری اَمرناتھ جی یاترا کے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے دورے کے دوران عقیدتمندوں کے لئے ایک محفوظ اورآسان یاترا کے تجربے کو یقینی بنانے کے لئے تمام سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کا تفصیلی جامع جائزہ لیا۔مشیرموصوف نے رہائش، صفائی ستھرائی، پانی کی فراہمی اور سیکورٹی کے اِنتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی ہدایت دع۔ اُنہوں نے عقیدتمندوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوںنے یاترا کے اِنعقاد میں شامل تمام شراکت داروںکی کوششوں کی ستائش کی اور شری امرناتھ جی شرائین آنے والے تمام عقیدتمندوں کو ایک یادگار اور روحانی طور پر افزودہ تجربہ فراہم کرنے کے اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے شری امرناتھ جی شرائن بورڈ، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جموں و کشمیر پولیس کے سینئر اَفسروںسے بھی بات چیت کی اور سیکورٹی اِنتظامات اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے یاترا کے انتظام میں شامل ملازمین کی کوششوں کی ستائش کی۔دریں اثنا، مشیر موصوف نے بیس کیمپ ہسپتال چندن واڑی کا بھی معائینہ کیا اور عقیدتمندوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے معائینے کے دوران یاتریوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات اور دستیاب ایمرجنسی اَدویات کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے طبی عملے کے ساتھ بھی اِستفساری گفتگو کی اور یاترا کے دوران پیدا ہونے والی کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے لئے مناسب تیاری کو یقینی بنانے کے لئے طبی سازوسامان کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ہسپتال میں موجود عملے کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہسپتال میں طبی سامان اور دیگرایمرجنسی آلات کا اضافی سٹاک رکھیں۔










