ڈوڈہ//سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،پرسنل، پبلک گریوینس اور پنشن اوروزیر اعظم کے دفتر میںمرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ میں ایک اہم شجرکاری مہم میں حصہ لینے کے لئے آج ڈوڈہ کا دورہ کیا۔اس تقریب کااِنعقاد جموں و کشمیرفارسٹ ڈیپارٹمنٹ نے کیا تھا۔مرکزی وزیر مملکت کے ہمراہ چیئرمین ڈِی ڈِی سی دھننتر سنگھ،ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ، ڈی ایف او ڈوڈہ اور دیگر افسران بھی تھے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے علاقے میں ماحولیاتی استحکام اور تحفظ کو فروغ دینے کی مربوط کوششوں کے ایک حصے کے طور پر شجرکاری مہم کی قیادت کی۔اُنہوں نے شجرکاری مہم کے علاوہ تیجس ایک پہل فاؤنڈیشن کی ٹیموں سے بھی بات چیت کی۔ اِس گفتگو جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جس میں ماحولیاتی اورسماجی بہتر ی میں کمیونٹی سے چلنے والی کوششوں کے کردار پر زور دیا گیا۔ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ماحولیاتی تحفظ اور کمیونٹی کی ترقی کے لئے جموں و کشمیر محکمہ جنگلات اور تیجس ایک پہل فاؤنڈیشن کی کوششوں کی سراہناکی۔ اُنہوں نے اِس طرح کے اَقدامات کی حمایت کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اِجتماعی کارروائی کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔۔










