kupwara

کپوارہ میں تصادم آرائی میں 2عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ

ڈوڈہ میں فوج اور ملیٹنٹوں کے درمیان جھڑپ میں 2فوجی اہلکار زخمی ، سریچ آپریشن جاری

سرینگر//جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقے کیرن میںملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ سیکورٹی فورسز نے دو شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ادھر ڈوڈہ میں فوج اور مسلح شدت پسندوں کے مابین تصادم آرائی میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کیرن سیکٹر میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوںکے درمیان تصادم ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے یہاں دوعسکریت پسندوں کو جاں بحق کیا جو لائن آف کنٹرول سے دراندازی کرکے وادی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے کیران میں ہندوستان پاکستان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ملیٹنٹوںاور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ فوج کے 6 آر آر اور پولیس کے ایس او جی اہلکاروں نے آپریشن کے دوران 2شدت پسندوں کو مار دیا ہے ۔ دوسری طرف جموں ڈویڑن کے ڈوڈہ ضلع میں بھی انکاؤنٹر چل رہا ہے جس میں ابتدائی طو رپر دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ خراب موسم کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کی جارہی ہے۔ ڈوڈہ میں پیر سے مسلح شدت پسندوں کی کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ ڈوڈہ میں چار دنوں میں یہ تیسرا انکاؤنٹر ہے، لیکن سیکورٹی فورسز کو ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔ گھنے جنگلات، اونچے پہاڑ اور خراب موسم سیکورٹی فورسز کے لیے ایک چیلنج بنے ہوئے ہیںاس بیچ رام بن ڈوڈہ رینج کے ڈی آئی جی شریدھر پاٹل نے کہا کہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ اسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔افسر نے کہا کہ شدت پسندوں کا جلد خاتمہ کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈوڈہ میں فوج کے چار اہلکار اور ایک پولیس اہلکار اُس وقت ہلاک ہوئے جب وہاں چھپے شدت پسندوں نے گھات لگاکر فوجی پارٹی پر حملہ کیا تھا ۔