جاری تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹنٹوں اور ولیج ڈیفنس گارڈوں کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ
سرینگر // ڈوڈہ کے دیسہ جنگلات میں چار فوجیوں اور پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد جاری تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹنٹوں اور ولیج ڈیفنس گارڈوں کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ ادھر سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین گولیوں کے تبادلے میں چار فوجیو ں اور ایس او جی اہلکار کی ہلاکت کے بعد ڈوڈہ جنگلات میں تیسرے روز بھی تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر جاری رہا اور ملی ٹنتوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن عمل میں لائیں گے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کے ڈوڈہ جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے میں چار فوجی اہلکاروں اور ایس او جی اہلکار کی ہلاکت کے بعد جنگلات میںبڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جار ی ہے ۔ بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا ۔ اس کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی اضافہ کمک علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے پورے جنگلات میںبڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا اور ملی ٹنٹوں کو ھونڈ نکالنے کیلئے کارورائی تیز کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اگرچہ فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، لیکن اطلاعات سے پتہ چلتا ہے ملی ٹنٹ ابتدائی طور پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے لیکن ان کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ بدھ کو بھی مسلسل تیسرے روز بھی سیکورٹی فورسز نے متعدد مقامات پر تلاشی آپریشن چلایا تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کہیں سے بھی ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان آمنا سامنا نہیں ہوا ۔ادھر ڈوڈہ کے دیسہ جنگلات میں چار فوجیوں اور پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد جاری تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹنٹوں اور ولیج ڈیفنس گارڈوں کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ حکام نے بتایا کہ مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد وی ڈی جی کے ارکان نے ملی ٹنٹوں پر فائرنگ کی۔حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا ایک مختصر تبادلہ تھا اور ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فورسز کو علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ چھپے ہوئے دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لیے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔










