Kishan Reddy

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی باز گشت کے بیچ بی جے پی کی ساخت بڑھانے کی پیل

اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک روزہ دورے پر جی کیشن ریڈی جموں پہنچ وارد

سرینگر// جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی باز گشت کے بیچ مرکزی حکومت میں بی جے پی کے وزراء انتخابات سے کچھ دن قبل 5 سے 14 اگست تک جموں و کشمیر کے مختلف اسمبلی حلقوں میں ’’عوامی آوٹ ریچ ‘‘پروگرام شروع کریں گے جبکہ مرکزی وزیر کوئلہ جی کے ریڈی جو کہ جموں کشمیر کے الیکشن انچارج بھی ہے انتخابات کیلئے پارٹی کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے جموں کشمیر کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کی ساخت بڑھانے کی ایک پہل کے تحت مرکزی سرکار میں کچھ بی جے پی وزراء انتخابات سے کچھ دن قبل ہی جموں کشمیر وارد ہوکر مختلف اسمبلی حلقوں میں عوامی آوٹ ریچ پرگروام منعقد کریں گے ۔ سینئر بی جے پی لیڈران نے جموں کے ایک انگریزی روزنامہ کو بتایا کہ بی جے پی کے مرکزی وزرا 5 سے 14 اگست تک جموں کشمیر کے مختلف اسمبلی حلقوں میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام شروع کریں گے، عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے، لوگوں سے بات چیت کریں گے اور ترقیاتی پروگراموں کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی آؤٹ ریچ پروگرام اس سال ستمبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے کچھ دن پہلے ہے۔انہوں نے کہا ’’ جموں اور کشمیر دونوں صوبوں کو عواآؤٹ ریچ پروگرام میں شامل کیا جائے گا حالانکہ توجہ جموں کے خطہ پر ہوگی جہاں پارٹی کے زیادہ داؤ ہیں‘‘۔وزراء کے علاوہ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق بی جے پی کے سینئر لیڈر بھی 5 سے 14 اگست تک جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔دریں اثنا، مرکزی وزیر جی کے ریڈی اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور ان کی تیاری کیلئے ایک دن کے دورے پر جموں پہنچ گئے ہیں ۔ ریڈی پارٹی کے 500 سرکردہ قائدین بشمول ارکان پارلیمنٹ ، سابق وزراء اور قانون سازوں، عہدیداروں، ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئرپرسن اور ممبران، سابق بی ڈی سی چیرپرسن، ضلع صدور اور انچارجز اور مورچہ کے صدور سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری انچارج جموں کشمیر ترون چگ اور یو ٹی کے سربراہ رویندر رینا بھی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔پارٹی قائدین نے کہا کہ اجلاس میں اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔