سری نگر//سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے آج جموں کے متعدد اَضلاع میں محکمانہ سکیموں کا پہلی سہ ماہی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اِس سے قبل بارہمولہ، شوپیاں، کولگام اور کپواڑہ میں کئے گئے جائزوں کے بعد راجوری، ریاسی، پونچھ اور سانبہ پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم اِندو کنول چب، ڈائریکٹرمحکمہ دیہی ترقی جموں ممتاز علی، ڈائریکٹر فائنانس عمر خان، ڈائریکٹر پنچایتی راج شیام لال، سی اِی او او آئی ڈبلیو ایم پی رجنیش کمار، سی او او حمایت رجنیش گپتا،جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ کمل کمار شرما، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج وسیم راجا اور ان اَضلاع کے اے سی ڈیز ، اے سی پیزاور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ یو ٹی کیپکس بجٹ، مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر اِی جی اے)، پردھان منتری آواس یوجنا۔گرامین (پی ایم اے وائی۔جی)، نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن (این آر ایل ایم)، اِنٹگریٹیڈ واٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام (آئی ڈبلیو ایم پی)، راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) اور حمایت سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں پنچایت گھروں کی صورتحال، کامن سروس سینٹروں ، ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈِی ڈِی سی) اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈِی سی) کی عمارتوں کی ترقی کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری موصوف نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ (اے سی ڈِی) اور اسسٹنٹ کمشنر پنچایت (اے سی پیز) کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اُنہیں مختلف سکیموں کے لئے مقرر کردہ اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی۔ڈاکٹر شاہداِقبال چودھری نے گزشتہ میٹنگوںمیں لئے گئے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد اور فالو اَپ کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسروں سے کہا کہ وہ این آر ایل ایم کے مطابق بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کوعملانے پر توجہ مرکوز کریں۔ اُنہوںنے منریگا کے ساتھ مل کر این آر ایل ایم کے تحت بکریوں اور بھیڑوں کے شیڈ جیسی سہولیات کی تعمیر شروع کرنے اور تخمینوں کو حتمی شکل دینے میں تیزی سے کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر شاہداِقبال چودھری نے خصوصاً منریگا اور پی ایم اے وائی۔جی کے تحت کارکردگی کے اہم اشاریوں کی قریبی نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے مقررہ اہداف کے بروقت حصول کو یقینی بنانے کے لئے پیش رفت کے باقاعد ہ جائزہ کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے ضلعی سطح پر وسائل کے مؤثر اِستعمال اور تیز تر پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئے بین الصوبائی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔سیکرٹری موصوف نے مقررہ اہداف کو مؤثر انداز میں حاصل کرنے کے لئے مختلف محکموں اورشراکت داروں کے مابین تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔اُنہوںنے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ خطے میں دیہی ترقیاتی اَقدامات کے زیادہ سے زیادہ اثرات کو بڑھانے کے لئے دستیاب وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر توجہ مرکوز کریں۔اُنہوں نے کہا کہ اس نقطہ نظر کا مقصد مختلف سکیموں اور محکموں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے جس سے دیہی ترقی زیادہ جامع اور دیرپا ہو۔میٹنگ میں پنچایت گھروں کی تکمیل اور کام سروس سینٹروں (سی ایس سی) کے مشترکہ مقام کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری نے اِس سلسلے میں کسی بھی زیرِ اِلتوأ کام کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سیکرٹری نے ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈِی ڈِی سی) اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈِی سی) کی عمارتوں کی جاری تعمیرات کا بھی جائزہ لیا اور اَفسروں پر زور دیا کہ وہ ان کی تکمیل کو ترجیح دیں۔ڈاکٹر شاہد اِقبال نے یوٹی کیپکس بجٹ کے تحت جاری منصوبوں کی مالی اعانت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ ان پروجیکٹوں کی کڑی نگرانی کریں اور کسی بھی رُکاوٹ کو فوری طور پر دور کریں۔سیکرٹری موصوف نے ہدایت دی کہ فنڈز فوری جاری کر کے اِستعمال کئے جائیں ۔ اُنہوں نے ضلعی حکام کو فنڈز کی بروقت فراہمی کو آسان بنانے کے لئے تفصیلی ضروریات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور تاخیر کو روکنے کے لئے فوری اَقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اِس سے قبل سیکرٹری نے بارہمولہ، شوپیاں، کولگام اور کپواڑہ اَضلاع میں مختلف محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔










