muharram in kashmir

جموں کشمیر انتظامیہ نے مسلسل دوسرے سال بھی 8محرم کے روایتی جلوس کو نکالنے کی اجازت دی

جلوس گرو بازار سے صبح 6بجے شروع ہو کرجموں کشمیر بینک ہیڈ کوارٹر ایم اے روڑ سے گزرتے ہوئے 8بجے اختتام ہوگا

سرینگر // ؤجموں کشمیر انتظامیہ نے مسلسل دوسرے سال بھی 8محرم کے روایتی جلوس کو نکالنے کی اجازت دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر حکومت نے 8 محرم 1445 ہجری کو گرو بازار سے بڈشاہ کدل اور مولانا آزاد روڈ سے ہوتے ہوئے ڈلگیٹ تک محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت دی ہے۔اس سلسلے میںجاری ایک حکمنامہ کے مطابق فیصلہ یادگار حسینی کمیٹی کی درخواست کی وصولی اور اس کے بعد سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر کی منظوری کے بعد لیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ سرینگر کی جانب سے جاری حکمنانہ میں لکھا گیا ’’ ’’جلوس عوام کی حفاظت اور نظم و نسق کو یقینی بنانے کیلئے سخت حالات میں نکالا جائے گا۔ شرکاء کیلئے لازمی ہے کہ وہ سڑک کے صرف بائیں جانب استعمال کریں، ہنگامی خدمات کیلئے دائیں جانب کو کھلا رکھیں۔ منتظمین کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ جلوس انتظامیہ کے مقرر کردہ وقت کے اندر، گرو بازار سے صبح 6بجے شروع ہو کر6بجکر 30منٹ جہانگیر چوک کو عبور کرے، اور جموں کشمیر بینک ہیڈ کوارٹر ایم اے روڑ سے گزرتے ہوئے 8بجے تک پہنچے۔ ‘‘ اس میں مزید لکھا گیا ’’جلوس کی اہم شرائط میں شامل ہے، کوئی ملک مخالف یا انتظامیہ مخالف تقاریر یا سرگرمیاں نہیں۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا تحفظ۔ ریاستی سلامتی اور قومی علامتوں کا احترام۔ کالعدم تنظیموں سے متعلق اشتعال انگیز نعروں یا تصاویر والے جھنڈے نہیں۔ قوانین کی پابندی اور ایسے اقدامات سے گریز جو امن و امان کے مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔ سرکاری اور سرکاری املاک کا تحفظ۔ مقامی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون۔ بلا تعطل ٹریفک کاکی روانی اور طبی ہنگامی حالات کیلئے رہائش۔ ڈرونز اور پبلک ایڈریس سسٹم یا لاؤڈ سپیکر کی ممانعت شامل ہے ۔ ‘‘