Secretary Health

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے پی ایم۔ اے بی ایچ آئی ایم اور اِی سی آر پی ۔II کے تحت

منظورشدہ پروجیکٹوں کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سری نگر//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے سول سیکرٹریٹ میں اَپنے دفتر چیمبر میں پی ایم ۔ اے بی ایچ آئی ایم اور اِی سی آر پی ۔II کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔سیکرٹری صحت نے اپنے اِبتدائی کلمات میں کہا کہ پی ایم۔ اے بی ایچ آئی ایم اور اِی سی آر پی ۔II مرکزی حکومت کے دو اہم پروگرام ہیں اور ان سکیموں کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اِس کے بعد ڈاکٹرسیّد عابد رشید شاہ نے ہر ایک پروجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اورعمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتار میں تیزی لانے اور ہر سائٹ پر وسائل کی موبلائزیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے جی ایم سیز کے پرنسپلوں اور چیف میڈیکل اَفسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ تمام نشاندہی شدہ سائٹوں کو رُکاوٹوں کے بغیر یقینی بنائیں۔پی ایم۔ اے بی ایچ ایم اور اِی سی آر پی۔IIکے تحت جموںوکشمیر یوٹی میں کل 16 کریٹیکل کیئر بلاک، 20 ڈسٹرکٹ اِنٹگریٹیڈ پبلک ہیلتھ لیبارٹریوں اور 109 بلاک پبلک ہیلتھ یونٹ قائم کئے جارہے ہیں۔سیکرٹری نے اِس بات پر زور دیا کہ منصوبوں پرآسانی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے سہولیت کے اِنچارجوں اور عمل آوری ایجنسی کے درمیان قریبی تال میل کی ضرورت ہے اور ان منصوبوں کی نگرانی کے لئے مضبوط مانیٹرنگ سسٹم تیار کرنے پر بھی زور دیا۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر، جی ایم سی کے پرنسپل ، تمام سی ایم اوز ، این ایچ ایم ، جموں و کشمیر کے افسران اور ایچ ایس سی سی (آئی) لمیٹڈ کے افسران نے بھی شرکت کی۔