Secretary ARI and Trainings inspecting S.P.Collage

اے آر آئی اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے دائریکٹر کالجز جے اینڈ کے اور دیگر اعلیٰ تعلیمی اِداروں کا اِنتظامی معائینہ کیا

سری نگر//ایڈمنسٹریٹو ریفارمز، انسپکشنز اینڈ ٹریننگز (اے آر آئی) ڈیپارٹمنٹ نے ڈائریکٹر کالجز جموں و کشمیر اور ایس پی کالج اور امر سنگھ کالج جیسے کئی اہم اعلیٰ تعلیمی اِداروں کا اِنتظامی معائینہ کیا تاکہ تعلیمی معیارات اور حکومتی پالیسیوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جاسکے۔سیکرٹری ٹیکنیکل اے آر آئی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبد الکبیر ڈار کی سربراہی میں اِنسپکشن ٹیم نے فیکلٹی، طلبأ اور انتظامی عملے کے ساتھ تفصیلی اِستفساری گفتگو کی جن میں ڈین اکیڈمک افیئرس، کلسٹر یونیورسٹی آف سری نگر، ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپل ایس پی کالج شامل تھے۔بات چیت کا مقصد موجودہ تعلیمی ماحول کو سمجھنا، کسی بھی فوری مسائل کو ازالہ کرنا، مزید بہتری کے مواقع کی نشاندہی کرنا اور نظام میں اصلاحات لانا تھا۔دورے کے دوران سیکرٹری نے جموں و کشمیر کی سماجی و اِقتصادی ترقی میں اعلیٰ تعلیم کے اہم کردار پر زور دیا۔ اُنہوں نے اے آر آئی اور محکمہ تربیت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں فراہم کی جانے والی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اِصلاحات کے ذریعے اعلی تعلیم کی حمایت کریں گے۔اِنسپکشن کی ایک خاص بات اے آر آئی اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے وضع کردہ ماڈل پرو فارما کی اہمیت پر تبادلہ خیال تھا۔سیکرٹری نے ماڈل پرو فارما کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ آپریشن کے اہم شعبے جو سرکاری محکموں کو شفافیت اورجوابدہی کے ساتھ سرکاری معاملات انجام دینے کے لئے ایک منظم فریم ورک فراہم کرتے ہیں۔توقع ہے کہ اس پرو فارما کی عمل آوری سے انتظامی عمل کی کارکردگی اور تاثیر میں اضافہ ہوگا ۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام سرکاری لین دین دیانتداری کے اعلیٰ ترین معیارکے ساتھ اَنجام دیئے جائیں۔ڈائریکٹر کالجز جموں و کشمیر نے اِداروں کے اندر تعلیمی معیار اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے اُٹھائے جانے والے اَقدامات کے بارے میں معلومات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر ہائیر ایجوکیشن داخلہ پورٹل۔ 2023 کے تعارف کے بارے میں بھی بات کی جو جموں و کشمیر سٹیٹ یونیورسٹیوں میں تمام اَنڈر گریجویٹ پروگراموں کے لئے داخلے کے عمل کو آسان بناتا ہے۔کالجوں کے پرنسپلوں اور دیگر فیکلٹی ممبران نے اس دورے اور اِنتظامی اور دیگر تعلیمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے محکمہ کے فعال نقطہ نظر کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے اَپنے متعلقہ کالجوں کے تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کے منظر نامے کو بڑھانے کے لئے جاری منصوبوں اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اِنسپکشن ٹیم نے اِداروں کی طرف سے کی جانے والی پیش رفت پر اطمینان کا اِظہار کیا اور خطے میں تعلیمی بہتری کے لئے اِصلاحات لانے میں حکومت کے تعاون کا اعادہ کیا۔