بی ایس ایف اہلکار مدت کے بعد چھٹی پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں حادثہ پیش آیا
سرینگر//کٹھوعہ اور اودھمپور میں سڑک کے دو الگ الگ حادثات میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت دو نیم فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔ بی ایس ایف اہلکار مدت کے بعد چھٹیوں پر اپنے گھر جھار کھنڈ جارہا تھا کہ راستے میں ہی اس کی گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس میں اس کی موت واقع ہوئی۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے کٹھوعہ اور ادھم پور اضلاع میں ہفتہ کو سڑک کے2 الگ الگ حادثات میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ ہماچل پردیش کے رہنے والے اے ایس آئی پرشوتم سنگھ (58) اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ ان کے دو ساتھیوں کو بچا لیا گیا جب ان کی گاڑی سڑک سے پھسل کر کٹھوعہ ضلع کے راج باغ کے قریب اْجھ نہر میں گر گئی۔انہوں نے بتایا کہ سنگھ کار چلا رہا تھا جب وہ جسروٹا سے راج باغ جاتے ہوئے گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔حکام نے بتایا کہ امدادی کارکن بی ایس ایف کے دو اہلکاروں کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے لیکن سنگھ ایک بہہ گیا اور بعد میں وہ نازک حالت میں پایا گیا اور اسے ہسپتال بھیجا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ایک اور حادثے میں بی ایس ایف جوان امیت کمار شکلا (30) کی موت اس وقت ہوئی جب ادھم پور ضلع میں چنانی-ناشری سرنگ کے اندر ایک ٹیکسی الٹ گئی۔حکام نے بتایا کہ شکلا، جو J-K میں تعینات تھے، چھٹی پر جھارکھنڈ میں اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ہی وہ سڑک حادثے میں لقمہ اجل بن گئے ۔










