سری نگر//کشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل) نے آج صارفین کو باخبر کیا جاتا ہے کہ وہ جعلی ٹیکسٹ اور واٹس ایپ پیغامات کو نظر اَنداز کریں جو مبینہ طور پر وزارتِ بجلی، کے پی ڈِی سی ایل یا جموں و کشمیر پی ڈِی ڈِی کے لوگو (Logo)کے ساتھ ان کی بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کے بارے میں دھوکہ بازوں کی جانب سے پھیلائے جا رہے ہیں۔کے پی ڈِی سی ایل کے ترجمان نے آج یہاں جاری ہونے والے بیان میںاِس بات کا اعادہ کیا کہ بجلی کی فراہمی منقطع کرنا ڈسکامزکے دائرہ اِختیار میں آتا ہے جس کے لئے کے پی ڈِی سی ایل کی جانب سے ایسا کوئی پیغام تیار یا فارورڈ نہیں کیا جاتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بِلوں کی عدم اَدائیگی پر کنکشن منقطع کرنے کی وارننگ پوسٹ پیڈ صارفین کے کاغذی بلوں میں نظر آتی ہے۔ تاہم، اُنہوں نے مزید کہا کہ پری پیڈ صارفین بل سہولیت پلیٹ فارم یا سمارٹ بی ایس ایپ کے ذریعے اَپنا بیلنس آن لائن چیک کرسکتے ہیں تاکہ ریموٹ کنکشن منقطع ہونے سے بچا جاسکے۔کے پی ڈِی سی ایل کے ترجمان نے صارفین کو مزید مشورہ دیا کہ وہ ایسے جعلی پیغامات کی وصولی کی اطلاع جموں و کشمیر پولیس کے سائبر کرائم وِنگ کو دیں۔










