سری نگر کی عیدگاہ میں زبردست آگ لگنے سے مسجد اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا

پائین شہر میں ایک ہی ہفتے میں آگ کی دو وارداتیں ، 2مساجد اوردرجنوں ڈھانچے خاکستر

سرینگر//عیدگاہ سرینگر میں آگ کی ایک اور بھیانک واردات میں ایک اور مسجد شریف کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ اس واردات میں کئی رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ شہر خاص کے علاقے میں ایک ہی ہفتے میں یہ آگ کی دوسری بڑی واردات ہے اس سے پہلے 24جون کو بہوری کدل سرینگر میں بازار مسجد سمیت درجنوں رہائشی ڈھانچے اور دکانات خاکستر ہوگئے تھے ۔ دریں اثناء اسی طرح کی اور اور آگ کی واردات میں گزشتہ روز اننت ناگ میں ایک درجن کے قریب دکانات اور چھ مکانات خاکستر ہوگئے ہیں اس طرح سے ایک ہی ہفتے میں کروڑوں روپے کی املاک آگ کی وارداتوں میں تباہ ہوگئیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق بدھ کے روز سرینگر کی عیدگاہ کے علاقے عمر کالونی میں زبردست آگ لگنے سے ایک مسجد اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔ذرائع نے بتایا کہ بتایا کہ عمر کالونی کے علاقے میں آج صبح آگ لگ گئی اور اس کے فوراً بعد فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے۔انہوں نے بتایا کہ جب تک فائر ٹینڈر پہنچے، ایک مقامی مسجد اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔ جبکہ کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ واضح رہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر کے بہورکدل علاقے میں 24جون کو بہور ی کدل علاقے میں آتشزدگی کے بڑے واقعے میں کروڑوں کی املاک جل کر راکھ ہو گئی ہیں اور اس کے نتیجے میں دو فائر مین سمیت کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ آگ گزشتہ ہفتے پیر کی دوپہر بوہری کدل علاقے میں لگی۔ “اطلاع ملنے کے فوراً بعد، افراد اور مشینری کو موقع پر متحرک کر دیا گیا، اور شہری آبادی بھی امدادی کارروائی میں شامل ہو گئی،” اہلکار نے مزید کہا، “شعلوں نے وقت کے ساتھ ساتھ مزید بھڑکایا۔ریسکیو آپریشن کو تیز کر دیا گیا اور مزید فائر ٹینڈرز اور عملے نے آگ بجھانے کے لیے کام کیا اور کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔واقعے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے اہلکار نے بتایا کہ دو، تین منزلہ، زیریں منزل میں چار دکانوں والی مساجد، قرآنی تعلیم کے لیے استعمال ہونے والی مسجد کی بالائی منزل؛ گراؤنڈ اور پہلی منزل میں دکانوں کے ساتھ تین تجارتی عمارتیں: ایک چار منزلہ عمارت اور دو تین منزلہ عمارتماس کے علاوہ، آگ کی وجہ سے، اہلکار کے مطابق، گراؤنڈ فلور میں دو کریانہ دکانوں والے دس رہائشی مکانات کو کافی نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں گھریلو سامان، کریانہ اشیاء ، ہوزری، کاسمیٹکس، سامان، بستر کی اشیاء اور دیگر اشیاء کو شدید نقصان پہنچا۔اس کے علاوہ ایک سکوٹی بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK01AL 1540 اور باقی تمام مکانات اور تجارتی عمارتوں کو پانی کی وجہ سے بالواسطہ نقصان پہنچا ہے۔دو فائر فائٹرز جن کی شناخت ساحل رینا اور بشیر احمد کے طور پر ہوئی ہے، پانچ شہریوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔دریں اثناء گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں منگل کی رات آگ لگنے کے واقعے میں گیاررہائشی مکانات اور آٹھ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ذرائع نے بتایا کہ آگ کل رات اس علاقے کے رہائشی مکانات میں سے ایک میں لگی اور تیزی سے قریبی گھروں تک پھیل گئی جس سے دس مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں آٹھ دکانیں بھی جل گئیں۔وی او آئی نمائندے کے مطابق آگ نمودار ہونے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے بچائو کارروائیاں شروع کیں تاہم آگ نے بھیانک رُخ اختیار کرتے ہوئے ایک کے بعد ایک رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق آگ کے شعلے دور دور دتک دکھائی دے رہی تھی ۔ آگ کی لپیٹ میں آئے رہائشی مکانات سے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکالاگیا ۔ ذرائع کے مطابق اس آگ کی واردات میں درجنہوں کنبے اپنے آشیانوں سے محروم ہوگئے اور کروڑوں کی املاک تباہ ہوگئیں۔اس طرح سے وادی کشمیر میں مختلف جگہوں سے آگ کی مختلف وارداتوں میں کروڑوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہوگئیں ۔ واضح رہے کہ اس سرحدی ضلع کپوارہ میں بھی گزشتہ ہفتے آگ کی متعدد وارداتیں رونماء ہوئی تھیں جن میں ایک مدرسہ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔