عدالت نے 5جولائی کو حلف لینے کیلئے 2گھنٹے کی ضمانت دے دی
سرینگر//منتخب ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید کو دلی کی پٹیالیہ عدالت نے راحت دیتے ہوئے 2گھنٹے کی عبوری ضمانت دے دی ہے تاکہ وہ پارلیمنٹ میں حلف لیں سکیں۔ انجینئر رشید کو 5جولائی کو دو گھنٹے میں حلف برداری کا کام مکمل کرنا ہوگا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق بارہمولہ میں لوک سبھا الیکشن جیتنے والے انجینئر رشید کو عدالت سے ایم پی کے طور پر حلف لینے کی اجازت مل گئی ہے۔ وہ 5 جولائی کو حلف اٹھائیں گے۔دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے راشد انجینئر کو حلف لینے کے لیے پیرول دے دیا۔جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں لوک سبھا انتخابات جیتنے والے انجینئر رشید کو عدالت سے رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لینے کی اجازت مل گئی ہے۔ وہ 5 جولائی کو حلف اٹھائیں گے۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے راشد کو پیرول دے دیا ہے۔ وہ اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ جیل میں رہتے ہوئے الیکشن لڑااور بھاری اکثریت سے انہوںنے عمر عبداللہ اور پیپلز کانفرنس کے لیڈر سجاد غنی لون کو ہرادیا۔










