لیفٹیننٹ گورنر نے اَمرناتھ جی یاتریوں کے پہلے قافلے کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے اَمرناتھ جی یاتریوں کے پہلے قافلے کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے تمام یاتریوں کو ایک محفوظ اور بڑی روحانی سفر کیلئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج بھگوتی نگر کے یاتری نواس سے شری اَمرناتھ جی کے پوتر گپھا کی زیارت کے لئے عقیدتمندوں کے پہلے قافلے کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اُنہوںنے تمام یاتریوں کو ایک محفوظ اور بڑی روحانی سفر کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ بابا اَمرناتھ جی کے آشیرواد سے ہر ایک کی زندگی میں اَمن ، خوشی اور خوشحالی آئے۔‘‘ویدک منتر کے دوران 4,603 یاتریوں کے پہلے قافلے کو بھگوتی نگر جموں بیس کیمپ سے 231 چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے قافلے میں پوتر گپھاکے لئے روانہ کیا گیا۔اِس موقعہ پرممتاز روحانی رہنما، مذہبی تنظیموں کے سربراہان، عوامی نمائندے، سول اِنتظامیہ، پولیس، سیکورٹی فورسز اور شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے سینئر اَفسران، ممتاز شہری اور عقیدت مند بڑی تعداد میں موجود تھے۔