یوم شمس فقیرؒ کے سالانہ عرس عقیدت واحترام سے منانے کیلئے ایک پُروقار تقریب کا کیا انعقاد ،اہم شخصیات کو اعزازات سے بھی نوازا گیا
سرینگر//معروف صوفی بزرگ اورصوفی شاعر حضرت شمس فقیرؒ کا عرس مبارک مورخہ 27جون 2024 بروز جمعرات کو پورے عقیدت واحترام کے ساتھ ان کے گائوںباغ شمس کلشی پورہ خانصاحب بڈگام میں منایا گیا کشمیر پریس سروس تفصیلات کے مطابق شمس فقیر کلچرل ویلفیر سوسائٹی کلشی پورہ، کاروان دربار شمس ،جموں کشمیر روح ادب فورم بڈگام،ایشین میل اور جموں و کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز سرینگر کے باہمی اشتراک سے محفل سماع کا اہتمام کیا تھا اسکے علاوہ کلچرل یونٹ ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن سرینگر نے بھی اپنی طرف سے ایک گلوکار پارٹی بھیجی تھی ۔اس محفل سماع میںوادی کے مشہور گلوکاروں نے کلام شمس فقیر پیش کرکے محفل میں موجودہزاروں سامعین کو محظوظ کیا.۔ محفل میں مہمانوں کا استقبال شمس فقیر کلچرل ویلفیر سوسایٹی کلشی پورہ کے سربراہ مجید مسرور نے کیا ۔محفل میں بین الاقوامی شہرت یافتہ افسانہ نگار اورنگینہ انٹرنیشنل کے مدیر اعلی ٰوحشی سعید بطور مہمان خصوصی موجود رہے ۔محفل میں شمس فقیر کلچرل ویلفیئرسوسائٹی کلشی پورہ کے جنرل سیکریٹری محمد یونس بٹ بطور انچارج موجود رہے۔ محفل میں نظامت کے فرائض شمس فقیر کلچرل ویلفیئرسوسائٹی کلشی پورہ کے صدر عاشق مشتاق نے انجام دئے ۔اس شاندار موقعہ پرسماج میں زندگی کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ذی عزت شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔اس موقعہ پر اعزاز خلعت شمس فقیر ؒ2023سے وحشی سعیدکو نوازا گیا۔ان کے علاوہ جن شخصیات کو اعزازوں سے نوازا گیا ان میںایس ڈی ایم خانصاحب ملک طارق احمد ، ایس ڈی پی او خانصاحب غلام محی الدین، ایس ایچ او خانصاحب بہار احمد خان ، کلچرل آفیسر اسداللہ وانی، کلچرل آفیسر ڈاکٹر شبنم رفیق ، ڈی ڈی سی خانصاحب بشیر احمد بٹ ،ایشن میل کے مدیر اعلیٰ رشید راحل ،معروف صحافی وتعمیل ارشاد کے ایڈیٹر ناظم نذیر ،معروف براڈکاسٹر و گلستان نیوز سے وابستہ ہلال ہانجوری ،میڈم ماہ جبین نبی ،ڈاکٹر علی محمد میر صاحب, سید طارق احمد، مبارک احمد مبارک ، غلام محی الدین میر مخدومی، سریندر امبرد ، اختر معراج صاحب، سید دلشادہ ، شیخ مظفر احمد ،محمد یوسف بٹ، محمد امتیاز ، نورالحق ،گاش روحی جان ، سدف جان ، غلام حسن شاہ ، اور سید روف فاروقی قابل ذکر ہیں ۔ محفل میں جن گلوکاروں نے کلام شمس فقیرؒ پیش کیاان میںفاروق احمد گنائی ،عبدلا حد گنائی ،گلزار احمد گنائی ،غلام محمد بلبل ،فیروز احمد شاہ ،بلال احمد گنائی ،محمد عبداللہ گنائی ،خورشید احمد گنستانی ،نذیر احمد ڈاڈوری ،عبدالرشیدکاٹھواری ،غلام احمد صوفی ،سید ظہور احمد،عبدالرحمان بابا،فیاض احمد شیخ ،محمد یاسین گونڈ پوری ،بلال احمد دھوبی ،عبدالر شید مقامی ،فاروق احمد ڈار ،عطا محمد بٹ ،بشیر احمد مسگرجاوید احمد مسگر اورعبدل احد نورآبادی قابل ذکر ہیں ۔شمس فقیرؒ کے روضہ کی زیارت کیلئے زائرین ملک کی دوسری ریاستوں اور زیادہ جموں و کشمیر کے ہر اطراف سے آئے تھے ۔محفل کو کامیاب اور انجام تک پہنچانے کیلئے محکمہ پی ڈی ڈی، محکمہ پی ایچ ای،محکمہ ہیلتھ ، میونسپلٹی اور خاصکر جموں کشمیر پولیس نے اہم رول ادا کیا۔آخر پر شمس فقیر کلچرل ویلفیئرسوسائٹی کلشی پورہ کے صدر عاشق مشتاق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا










