Vidhi Kumar Bardi

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

یاتریوں کی سلامتی اور محفوظ نقل و حرکت کیلئے روڈ اوپننگ پارٹیوں کی تعیناتی اور آپریشنل تیاریوں کو تیز کرنے پر دیا زور

سرینگر // راں رواں ماہ کے آخر سے شروع ہو رہی سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں انتظامات کو حمتی شکل دی جا رہی ہے وہیں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ سی این آئی کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس دوران انہوں نے امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی وسطی کشمیر ،ڈی آئی جی شمالی کشمیر ، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر ، کشمیر زون کے تمام اضلاع کے ایس ایس پی، ایس ایس پی ٹریفک سٹی، ایس ایس پی ٹریفک رورل، ایس ایس پی سیکورٹی، ایس ایس پی اے پی سی آر، اور ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن نے شرکت کی۔ میٹنگ میں افسران نے آئی جی پی کشمیر کو ایک نکاتی پریزنٹیشن کے ذریعے سیکورٹی پلان کے بارے میں بتایا جس میں ان کے متعلقہ اضلاع کی مخصوص ضروریات اور امرناتھ یاترا 2024 کے ہموار انعقاد کے کیلئے گئے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بتایا گیا۔ حفاظتی کوششوں کو مربوط کرنے اور آپریشنل، قدرتی اور انسان ساختہ آفات سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے انتظام میں ایک متفقہ نقطہ نظر کو یقینی بنانے کیلئے وضع کردہ رہنما خطوط پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ یاتریوں کی سلامتی اور محفوظ نقل و حرکت پر زور دیتے ہوئے، اولین ترجیح ہونے کے ناطے، وی کے بردی نے روڈ اوپننگ پارٹیوں کی تعیناتی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، اور شاہراہوں پر چوکس گشت اور نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔ وی کے بردی نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ رات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے مضبوط نائٹ ڈومینیشن کو یقینی بنائیں۔ آئی جی پی کشمیر نے گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پیدل یاترا کے شیڈول اور کٹ آف کے اوقات کا بھی جائزہ لیا، جو مقررہ راستوں پر یاتریوں کے منظم اور محفوظ بہائو کو برقرار رکھنے کیلئے اہم ہے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ایس او پیز کی بنیاد پر فرضی مشقیں کی جائیں تاکہ زمین پر ان کی تاثیر کا جائزہ لیا جا سکے اور بہتری کے لیے علاقوں کی نشاندہی کی جا سکے۔