ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے سر ی نگر ہوائی اَڈے پر حجاج کرام کے پہلے قافلے کا اِستقبال کیا

بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو اور ایس ایس پی بڈگام نکھل بورکر نے سعودی عرب سے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 320 حجاج کرام کے پہلے قافلے کا اِستقبال کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کے ساتھ ڈائریکٹر ائیر پورٹ اَتھارٹی سری نگر، اے ڈی ڈی سی بڈگام اور حج اَتھارٹیز بھی موجود تھیں۔انہوں نے حجاج کرام کو مقدس زیارت سے واپسی پراُنہیں مبارک باددی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ حجاج کرام کی بلارُکاوٹ آمد کے لئے تمام اِنتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے اِنتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تعینات افسران پر زور دیا کہ وہ ہوائی اڈے سے اپنے متعلقہ مقامات کی طرف حجاج کرام کی آرام دہ روانی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ سری نگر ہوائی اڈے پر حجاج کرام کے استقبال کے لئے آنے والے اٹینڈنٹ اور اہل خانہ کو خصوصی پاس فراہم کئے جارہے ہیں۔جموں و کشمیر یو ٹی کے تقریباً 6,802 حجاج کرام حج۔ 2024 ء میں سعودی عرب میں شرکت کے لئے سری نگر ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے تھے۔