سری نگر میں ’’یوگا کے دسویں بین الاقوامی دِن‘‘ پروگرام میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی تقریر کی جھلکیاںجس سے وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب کیا

سرینگر// وزیر اعظم نریندر مودی جی نے سری نگر میں ہزاروں یوگا کے شوقین اَفراد کے ساتھ یوگا کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ،’’ میں وزیر اعظم کا جموں و کشمیر کو بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات کی قیادت کرنے کا موقعہ دینے کے لئے شکر گزار ہوں۔ اِس تاریخی واقعہ نے جموں و کشمیر کو عالمی نقشے پر لا کھڑا کیا ہے۔‘‘یوگا صحت کے جسمانی، نفسیاتی اور جذباتی پہلوؤں کو بڑھانے میں سب سے اہم کردار اَدا کرتا ہے۔وزیر اعظم یوگا کو دُنیا کے سامنے لے گئے ہیں اور آج ہماری قدیم روایت کا یہ اَنمول تحفہ پوری دنیا میں رائج ہے۔یوگا صحت مند زندگی کی طرف پہلا قدم ہے۔ یہ جسم اور دماغ کوچست اور تروتازہ رکھتا ہے جیسا کہ سنت پتن جلی نے کہا ہے کہ جسم اور دماغ ایک ہیں۔ یوگا شعور پیدا کرتا ہے اور ذہن سازی سے خوشی پیدا ہوتی ہے۔