jail

مفلس قیدیوں کی معاونت اسکیم کا نفاذ

جرمانہ کی عدم ادائیگی والے نظربندوں کے کیسوں کی جانچ ہوگی

سرینگر//جیلوں میں نظر بند غریب طبقہ سے وابستہ اسیران کی معاونت کیلئے سرکاری سکیم کے نفاذ کیلئے نگراں کمیٹی دی گئی ہے اور اس ضمن میں ایک رپورٹ وزارت داخلہ کو فراہم کی گئی ہے تاکہ جموں کشمیر میں مفلوک الحال اسیران کو راحت پہنچائی جاسکے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق حکومت نے جموں کشمیر میں غریب قیدیوں کی معاونت کی اسکیم کے نفاذ کیلئے نگراں کمیٹی کو تشکیل دیکر محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری کو اس کا چارج سونپا۔ غریب قیدیوں کی معاونت کی اسکیم کیلئے نگراں کمیٹی کے علاوہ ضلع سطحی با اختیار کمیٹیوں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ نگران کمیٹی ضلعی سطح کی با اختیار کمیٹی سے ماہانہ رپورٹ طلب کرکے اس کمیٹی کے خدشات کو دور کریں گی۔ یہ کمیٹی جموں کشمیر میںمفلس نظربندوں کی معاونت سے متعلق کمیٹی کی مجموعی نگرانی کرے گی،جبکہ محکمہ داخلہ کے ماتحت کام کرے گی۔ 5رکنی نگران کمیٹی میں محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری چیئرمین ہونگے جبکہ سٹیٹ لیگل سروس اتھارٹی کے سیکریٹری ممبر سیکریٹری ہونگے۔ممبران میں محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل،محکمہ قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کے سیکریٹری اور جموں کشمیر ولداخ ہائی کورٹ کے راجسٹرار جنرل ممبران کی حیثیت سے شامل ہونگے۔ آرڈر کے مطابق ضلع ٰ با اختیار کمیٹیاں غریب نظربندوں کے کیسوں کا جانچ کریں گی،جو ان پر عائد جرمانہ ادا کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔یہ کمیٹیاں ضمانت کی حصول کیلئے مالی تندگدستی کی وجہ سے ضمانت حاصل کرنے اور رہنما خطوط و معیاری عملیاتی طریقہ کار کے تحت ان کیسوں کا ازالہ کرنے میں ناکام ہونے والے کیسوں کی جانچ بھی کریں گے۔ ضلعی با اختیار کمیٹیاں ماہانہ بنیادوں پر یو ٹی سطح کی نگراں کمیٹیوں کو اپنی رپورٹ روانہ کریں گی،جبکہ یہ کمیٹیاں ضلع مجسٹریٹ کے ماتحت کام کریں گی۔ ضلعی کمیٹیوں کی کمان متعلقہ ضلع مجسٹریٹ سنبھالے گے جبکہ ضلع لیگل سروس اتھارٹی کے سیکریٹری ممبر سیکریٹری ہونگے۔6رکنی کمیٹی میں متعلقہ سپر انٹنڈنٹ آف پولیس، ضلع جج کی طرف سے نامزد جیل خانہ جات کا انچارج جج، جیل خانہ کا سپر انٹنڈنٹ یا ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ اور چیف لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل،ڈپٹی لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل یا اسسٹنٹ لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل ممبران ہونگے۔