DC DEO Bandipora inspects various polling stations

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بانڈی پورہ نے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا معائینہ کیا

اس بات کو یقینی بنائیں کہ رائے دہندگان بغیر کسی رُکاوٹ یا تکلیف کے اَپنا جمہوری حق اِستعمال کر سکیں۔ شکیل الرحمان

بانڈی پورہ// ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسربانڈی پورہ شکیل الرحمان با نے پولنگ سٹیشنوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور منصفانہ اور شفاف اِنتخابات کے اِنعقاد کے لئے ضروری معیار کو یقینی بنانے کے لئے آج بانڈی پورہ کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا تفصیلی معائینہ کیا۔اِس دورے کا مقصد پولنگ سٹیشنوں کی تیاریوں کا جائزہ لینا اور کسی بھی ممکنہ چیلنج سے پیشگی نمٹنا تھا۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے دورے کے دوران لاجسٹک اِنتظامات، حفاظتی اَقدامات اور رائے دہندگان کی رَسائی اور اِنتخابی رہنما خطوط پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے علاوہ پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ چوکس رہیں اور پولنگ سٹیشنوں پر بنیادی سہولیات سے متعلق کسی بھی مسئلے کو فوری طور پر حل کریں۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے ہمراہ ڈی ای او بانڈی پورہ محمد رفیق بٹ،چیف ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر جی ایم پوجو اور دیگر متعلقین بھی تھے۔