نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، کشمیر پرچے کا امتحان 7اپریل کو منعقد ہوگا / جوائنٹ ڈائریکٹر
سرینگر // جموں و کشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے انگریزی کو چھوڑ کر آٹھویں جماعت کے تمام پرچوں کا امتحان ملتوی کر دیا۔سی این آئی کے مطابق ایک اہم فیصلہ کے تحت جموں و کشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے انگریزی کو چھوڑ کر آٹھویں جماعت کے تمام پرچوں کا امتحان ملتوی کر دیا۔اس ضمن میں جوائنٹ ڈائریکٹر سنٹرل برائے جے کے ایس سی ای آر ٹی نے کہا کہ امتحان ملتوی کرنے کا کا اعلان جموں و کشمیر کے مختلف حلقوں کی نمائندگیوں کے پیش نظر کیا گیا۔اس سلسلے میں سرکاری حکمنامہ میں کہا گیا ’’تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مڈل اسٹینڈرڈ کے امتحانات جو24، 26 اور 29 مارچ کو سافٹ زون اور 26 اور 29 مارچ کو ہارڈ زون میں ہونے والے تھے کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ جے کے ایس سی ای آر ٹی نے کہا کہ دونوں ہارڈ زون کے ان پرچوں کے انعقاد کی تازہ تاریخوں کو مقررہ وقت پر مطلع کیا جائے گا۔اس سے قبل آٹھویں جماعت کے علاقائی زبان یعنی کشمیر کے پرچے کا امتحان ایک ساتھ سافٹ اور ہارڈ دونوں زونز میں اپریل07کو منعقد کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔جے کے ایس سی ای آر ٹی نے کہا تھا کہ اسے وقت سے سوالات کے پرچے نہیں ملے تھے اور وقت کی کمی کی وجہ سے وہ کشمیری مضامین کے سوالیہ پرچے فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔کشمیر صوبے کے جے کے ایس سی ای آر ٹی کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے ایک بیان میں کہا کہ مڈل اسٹینڈرڈ امتحان 2024 کے پیش نظر اور سوالیہ پرچوں اور حوالہ جات کی سٹاک پوزیشن کو پیش کرتے ہوئے یہ عرض کیا جاتا ہے کہ ایم ایس ای 2023-24 کا خفیہ مواد 23-03-2024کو روانہ کیا جائے گا۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ سافٹ زون کے علاقائی زبان کے پرچے کو پہلے ہی مارچ 2024کو منعقد ہونے کیلئے مطلع کیا گیا ہے کو دوبارہ ترتیب دینے کی ضرورت ہے کیونکہ وقت کی کمی کی وجہ سے علاقائی زبان کا پرچہ مذکورہ تاریخ کو فراہم نہیں کیا جائے گا۔










