جموں// چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے فوڈ، سول سپلائز اینڈ کنزیومر افیئرز (ایف سی ایس اینڈ سی اے) ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے زُبیر احمد کے علاوہ ڈائریکٹر فوڈ سپلائی جموں/کشمیر اور محکمہ کے دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیریوٹی کے لوگوں کو اَناج اور دیگر ضروری سامان کی تقسیم کا مینڈیٹ رکھنے والے محکمہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔اَتل ڈولونے این ایف ایس اے، نان۔ این ایف ایس اے اور پی ایم ایف ایس ایس سکیموں کے تحت راشن کارڈوں کی آدھار سیڈنگ اور یو ٹی آبادی کی کوریج کا بھی نوٹس لیا۔ اُنہوں نے ان علاقوں کا بھی نوٹس لیا جہاں آن لائن پی او ایس کی سہولیت دستیاب نہیں ہے اور آدھار اور او ٹی پی کی تصدیق شدہ ٹرانز یکشنز ، اِی۔ کے وائی سی اور روٹ اوپٹی مائزیشن سٹیٹس تک رَسائی حاصل ہے۔کمشنر سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے زُبیر احمد نے میٹنگ کو مختلف سکیموں کے تحت شامل جموںوکشمیر یوٹی آبادی کے تناسب کے بارے میں معلومات دیں۔ اُنہوں نے سمارٹ پی ڈی ایس کی عمل آوری ، پی ایم جی کے اے وائی کی عمل آوری اور لیگل میٹرولوجی کے مناسب کام کے بارے میں بھی جانکاری دی۔










