سرینگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صبح 830 بجے تک 9.7 ملی میٹر بارش ہوئی
سرینگر///واد ی کشمیر میں جمعہ کی شب سے ہی میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی جبکہ جمعہ بعد دوپہر مطلع صاف ہوا اور شام تک دھوپ چھائوں کا سلسلہ جاری رہا ۔تازہ برفباری اوربارش کی وجہ سے درجہ حرات میں پھر گراوٹ ، پہلگام اور گلمرگ سرد ترین مقامات رہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے سنیچر وار یعنی 23مارچ سے 26مارچ تک مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ اس دوران بارش اور برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں پھر سے گراوٹ دیکھنے کو ملی اور سردی میں تھوڑا اضافہ ہوا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعہ کی شب سے ہی وادی کشمیر میں بارش اور برفباری کا تازہ سلسلہ شروع ہوا اور جمعہ کی صبح تک سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں بارشیں ہوتی رہیں ۔ اس بیچ گلمرگ کی افر وٹ پہاڑیوں، سونہ مرگ، زوجلااور دیگر بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صبح 830 بجے تک 9.7 ملی میٹر بارش ہوئی۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں 3.4 ملی میٹر، پہلگام میں 16.0 ملی میٹر، کپواڑہ میں 9.2 ملی میٹر، کوکرناگ میں 2.9 ملی میٹر، جموں میں 0.1 ملی میٹر، بانہال میں 9.0 ملی میٹر، بٹوٹ میں 10 ملی میٹر، کٹرا میں 3.4 ملی میٹر اور کٹھوعہ میں 2.6 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گلمرگ میں اب تک 1.5 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بارشوں اور تازہ برفباری کی وجہ سے درجہ حرار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔ سری نگر میںرات کا کم سے کم درجہ حرارت 7اعشاریہ 2ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 6.4 کے مقابلے میں کم از کم 7.0 سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح پہلگام میںمنفی 3.7سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ جبکہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ کپوارہ میں گزشتہ رات 6.6 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی درجہ حرارت میں کمی دیکھنے کو ملی جہاں جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 17.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پیشن گوئی کے حوالے سے، انہوں نے کہا، موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے یہاں تک کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 23 سے 26 مارچ تک عام طور پر خشک موسم کے ساتھ 27 مارچ کوہلکی ہلکی بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔جزوی طور پر عام طور پر ابر آلود موسم کچھ مقامات پر ہلکی بارش،برفباری کے ساتھ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ 28-31 مارچ تک، جزوی طور پر عام طور پر ابر آلود موسم کی توقع ہے اور کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور برف باری ہوگی۔










