سرینگر//سرینگر کے پنتھہ چوک علاقے میں جمعرات کو سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ سرینگر میں تعینات ایک فورسز اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی بندوق کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کیا جبکہ کپوارہ میں ایک فورسز اہلکار کی اچانک موت واقع ہوئی ہے ۔ ادھر جنوبی ضلع اننت ناگ میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں مختلف وارداتوںمیں متعدد افراد نے اپنی زندگی گنوادی ۔ سرینگر کے پانتھہ چوک کے لسجن علاقے میں جمعرات کو ایک سکوٹی سوار اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب اس کی سکوٹی کو حادثہ پیش آیا ۔مہلوک کی شناخت عاشق حسین ججام ولد نور محمد حجام ساکن نلناگ گوگجی پتھری بڈگام کے بطور ہوئی ہے ۔ ادھر سرینگر میں تعینات ایک فورسز اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی بندوق کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے حافظ باغ علاقے میں تعینات سی آر پی ایف کا اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سرحدی ضلع کپوارہ میں تعینات سی آر پی ایف کا اہلکار اچانک بے ہوش ہوکر گر پڑا جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا۔ مہلوک کی شناخت سرجیت جو کہ سی آر پی ایف کی 162بٹالین سے وابستہ تھا ۔ درین اثناء جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک شخص کی لاش ملی۔ذرائع نے بتایا کہ لاش کو کچھ مقامی لوگوں نے دیکھا، جنہوں نے فوری طور پر متعلقہ تھانے کو اس کی اطلاع دی۔رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ “مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو شناخت اور طبی معائنے کے لیے اپنے ساتھ لے گئی اور پولیس کی کوششوں کے بعد متوفی کی شناخت بانہال کے رہائشی مظفر احمد ولد عبدالغنی کے نام سے ہوئی ہے۔دریں اثناء وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک 37 سالہ لائن مین بجلی کے کھمبے سے گرنے سے ہلاک ہو گیا۔ذرائع کے مطابق آریپتھ بڈگاما پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے لائن مین فاروق احمد وانی بڈگام ضلع کے آبائی گاؤں ایچ ٹی لائن کی مرمت کر رہا تھا جب وہ کھمبے سے گر گیا۔انہوں نے بتایا کہ فاروق کو قریبی اسپتال بڈگام لے جایا گیا جہاں اسے جدید علاج کے لیے سکمر صورہ منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔واضح رہے کہ لائن مین منگل کو پول سے گر گیا تھا اور آج صورہ ہسپتال میں دوران علاج ہی فوت ہوا ہے ۔ درین اثناء پولیس نے تمام معاملات میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔










