پولیس نے 2 گاڑیاں ضبط، 2 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا
سرینگر//معدنیات کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے کولگام پولیس نے ایس ایس پی کولگام کی قریبی نگرانی میں کولگام میں 2 گاڑیاں ضبط اور 2 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا ہے۔وائس آف انڈیا کے نمائندے غلام نبی کھانڈے کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈی ایچ پورہ کی سربراہی میں پولیس اسٹیشن ڈی ایچ پورہ کی ایک پولیس پارٹی نے سرمرگ کے قریب کنڈی نالہ سے معدنیات کی غیر قانونی نکالنے اور نقل و حمل میں ملوث 2 گاڑیاں (ٹریکٹر) ضبط کیں اور 2 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا۔ ملزم ڈرائیوروں کی شناخت محمد آصف ملک ولد محمد اشرف ملک اور ندیم احمد ملک ولد غلام احمد ملک ساکن ڈی کے مرگ کے طور پر ہوئی ہے۔اس کے بعد ایف آئی آر نمبر 22/2024 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ پولیس اسٹیشن ڈی ایچ پورہ میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کردی گئی۔ادھر پولیس نے لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ کسی بھی نالے سے کسی بھی قسم کی غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں کیونکہ یہ حکومتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔










