ٹریجریوں میں رقومات کی وصولی کی آخری تاریخ29مارچ
سرینگر//حکومت نے اعلان کیاہے کہ مالی سال2023-24 کیلئے ٹریجریوں میں رقومات کی وصولی کی آخری تاریخ29مارچ ہوگی جبکہ رواں ماہ کی29،30اور31مارچ کو سرکاری ٹریجریاں کھلی رہیں گی۔محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ29مارچ2004کو شام4تک رقومات کی تقسیم ہوگی جبکہ ٹریجری افسراں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اس روز شام5بجکر30منٹ تک مجموعی واجبات سے آگاہ کریں گے۔پرنسپل سیکریٹری محکمہ خزانہ سنتوش ڈی وادھیا نے کہا ہے کہ مارچ کے مہینے میں پیش کیے گئے بلوں یادعو?ں کا ضرورت پڑنے پر ہو خصوصی آڈیٹ کیا جائے گا جبکہ ٹریجریوں میں متعین کردہ اوقات کے بعد پیش کیا جانے والا کوئی بھی بل محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری سے قبول کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ رواں ماہ کی29،30اور31مارچ کو سرکاری ٹریجریاں کھلی رہیں گی۔پرنسپل سیکریٹری خزانہ نے کہا ہے کہ جموں ضلع کی تمام ٹریجریاں بشمول سیول سیکرٹریٹ ٹریجری اور نئی دہلی ٹریجری جمعہ 29 مارچ 2024 کو کھلے رہیں گے۔ اس روز ’گڈ فرے ڈے ‘کی وجہ سے جموں ضلع میں سرکاری تعطیل ہے۔ سیکرٹریٹ ٹریجری اوراور سب ٹریجری، نئی دہلی 30 مارچ 2024 بروز ہفتہ کے علاوہ جموں کشمیر کی تمام ٹریجریاں بشمول سیول ل سیکرٹریٹ ٹریجری اور سب ٹریجری نئی دہلی اتوار 31 مارچ 2024 کو خصوصی طور پر صرف سرکاری رسیدیں وصول کرنے کے لیے کھلی رہیں گے۔










