گاندربل//ماہی گیر کمیونٹی کو بااِختیار بنانے اور جمہوری شراکت داری کو فروغ دینے کی ایک مربوط کوشش کے طور پر نوڈل آفیسر ایس وی ای ای پی گاندربل کی طرف سے آج یہاں گنگا ر ہامہ میں ایک خصوصی سسٹمیٹک ووٹر ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن (ایس وی اِی اِی پی) بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا گیااِس تقریب میںبالخصوص ضلع میں ماہی پروری فارمروں پر توجہ مرکوز کی گئی جس کا مقصد اِنتخابی عمل کی گہری سمجھ بوجھ اور جمہوری طریقوں میں فعال شرکت کی اہمیت کو فروغ دینا ہے۔ڈسٹرکٹ لیول ماسٹر ٹرینر (ڈی ایل ایم ٹی) نے حق رائے دہی اِستعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ قوم کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس پروگرام نے شرکأ کے لئے بامعنی بات چیت ، معلومات کا اِشتراک اور ووٹر رجسٹریشن ، اِنتخابی طریقۂ کار اور جمہوری شرکت کے بارے میں سوالات کا جواب دینے کے لئے ایک اِنٹرایکٹیو پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔










