گیارہویں جماعت کا امتحانہ پرچہ 12ویں جماعت کے امتحان میں

امتحان کے دوران ہوئی غلطی کی وجہ سے بورڈ نے امتحانی پرچہ مسنوخ کیا

سرینگر//جموں و کشمیر میں 12ویں کے امتحان کے دوران ایک بڑی غلطی سامنے آئی ہے جس کے بعد 12ویں کلاس میں 11ویں جماعت کے سوالات ہونے کی وجہ سے امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سکول ایجوکیشن بورڈ نے کہا کہ اس کے امتحانی پرچے طلبہ سے واپس لے لیے گئے ہیں۔ اس امتحان کی اگلی تاریخ جلد بتائی جائے گی۔جموں و کشمیر میں 12ویں کے امتحان کے دوران ایک بڑی غلطی سامنے آئی ہے۔ بدھ کو کلاس 12 فزیکل ایجوکیشن کا امتحان دینے والے سینکڑوں طلباء کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے دیکھا کہ سوالیہ پرچے میں تمام سوالات 11ویں جماعت کے تھے۔ جس کے خلاف طلبہ نے احتجاج کیا۔ صورتحال ایسی بن گئی کہ جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (JKBOSE) نے امتحان ملتوی کر دیا۔ایک طالب علم نے نشاندہی کی کہ 12ویں جماعت کے نصاب میں صرف دو نمبر کے سوالات تھے۔ کلاس 12 کے بقیہ سوالیہ پرچے 11 ویں کے نصاب سے شامل تھے۔جے کے بورڈ کے عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں اور اس کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ انہیں معلومات ملی کہ پیپر میں سوالات مختلف تھے اور انہوں نے امتحانات دوبارہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی تاریخیں جلد جاری کی جائیں گی۔