بارہمولہ// محکمہ سکولی تعلیم بارہمولہ کے زیر اہتمام سکول کی حفاظت اور سیکورٹی کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پردو روزہ اورینٹیشن پروگرام آج اِختتام پذیر ہوا۔دورانِ پروگرام ضلع بارہمولہ کے 18 زونوں کے مختلف سرکاری سکولوں کے 40 اَساتذہ نے ماسٹر ٹرینروں کے طور پر تربیت حاصل کی جو بعد میں تقریبا 1,800 اَساتذہ کو اَپنے زون میں سیفٹی کونسلر اور فرسٹ ریسپانڈرز کے طور پر تربیت دیں گے۔پروگرام کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا نے کی اور اِس میں چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ بلبیر سنگھ رینہ کے علاوہ ضلع بھر کے مختلف سکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔ٹریننگ میں سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ، ہیلتھ، اور ریڈ کراس کی ایک خصوصی ٹیم شامل تھی جس نے حصہ لینے والے اساتذہ کو ہنگامی حالات کے دوران حفاظتی تیاری کی حکمت عملیوں کا مظاہرہ کیا۔تربیت میں سکول کی حفاظت اور سلامتی سے متعلق مختلف موضوعات پر ماہرین کی قیادت میں معلوماتی سیشن بھی شامل تھے۔ ان میں بچوں کی حفاظت کے اَقدامات، سائبر کرائمز، پی او سی ایس او ایکٹ کے بارے میں معلومات اور سکول کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کے دیگر اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال شامل تھا۔دورانِ پروگرام ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے طلباء ور تمام شراکت داروں میں سکول کی حفاظت کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور سکول بھر میں حفاظتی منصوبے بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے تربیت مکمل کرنے والے اساتذہ میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ کسی بھی حفاظتی اور سلامتی کے مسائل کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کے ذریعے طلباء کے لئے سازگار تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں پی ایم آئی ایس کے اثرات اور عمل آوری کا جائزہ لیا
جاوید رانا نے آئی ڈِی پی ایس مینڈھر میں اخلاقی اَقدار اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے کی وکالت کی
ہائوس کمیٹی نے راجوری ۔ پونچھ میں جل جیون مشن منصوبوں کا زمینی معائینہ شروع کیا
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیر ہاٹ میں سولفل کشمیر اقدام کے تحت ’ اَپنے کاریگر کو جانیں‘ کا اِفتتاح کیا
وزیر اعلیٰ نے تجدید شدہ وار میموریل کو دوبارہ وقف کیا اورجے اینڈ کے لائٹ اِنفنٹری رجمنٹل سینٹر کی 78 ویں یوم تاسیس تقریب میں شرکت کی
’ نشہ مُکت جموںوکشمیر ابھیان‘
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر کے اَضلاع میں کے وِی اور جے این وِی کے قیام کے عمل کا جائزہ لیا
گذشتہ سال سے جموں و کشمیر میں 30 ہزار پوسٹوں کو ریفر کیا گیا ،
چیف سیکرٹری نے 100 روزہ نشہ مکت جے اینڈ کے مہم کیلئے نتائج پر مبنی ایجنڈا طے کیا
روس، امارات کا خلیج میں کشیدگی پر تبادلہ خیال










