کپواڑہ//ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر ایس وی ای اِی پی(سویپ) کپواڑہ نے بالغ آبادی تک اِنتخابی خواندگی پھیلانے کی اَپنی کوشش میںآج ضلع بھر کے مختلف تعلیمی زونوں میں بیداری پروگراموں کا اِنعقاد کیا۔ضلع کے مختلف زونوں بشمول خمریال، لنگیٹ، ماور، ولگام، بہادر کوٹ، راجوار اور سوگام میں منعقدہ تقریبات میں کمیونٹی کے ممبران، عام لوگوں اور طلبأ نے شرکت کی۔بیداری فورموں(وی اے ایف) اِنتخابی عمل کے بارے میںتبادلہ خیال اوربیداری پیدا کرنے کے لئے غیر رسمی فورم ہیں۔










