علاقہ یکم ماہ رمضان سے بجلی سے محروم ، مظاہرین
سرینگر//بنگہ ڈار اننت ناگ میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف مردو زن نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ کے خلاف شدید ناراضگی اور غم و غصے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں یکم ماہ رمضان سے بجلی نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے بنگہ ڈار اننت ناگ کے لوگوں نے جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے ڈی سی آفس اننت ناگ کے باہر محکمہ بجلی کے خلاف سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے علاقہ میں یکم ماہ رمضان سے بجلی دستیاب نہیں ہے ۔ وی او آئی نمائندے امان ملک کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ اگرچہ بجلی کی عدم دستیاب کے بارے میں متعلقہ ملازمین سے کئی بار بات کی لیکن انہوں نے اس سلسلے میں کوئی بھی سنجیدہ اقدام نہیں اُٹھایا جس کی وجہ سے علاقہ ایک ہفتے سے گھپ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے ۔ اس بیچ متعلقہ افسران نے جائے موقع پر پہنچ پر اور لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے علاقے کو بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوئے ۔










