ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بارہمولہ نے سٹیٹک سرویلنس ٹیموں کی تعیناتی کی نگرانی کی

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بارہمولہ نے سٹیٹک سرویلنس ٹیموں کی تعیناتی کی نگرانی کی

بارہمولہ// ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بارہمولہ مِنگا شیرپا نے سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس بارہمولہ امود اشوک ناگرپوری کے ہمراہ ضلع کے اَندر مختلف اہم مقامات کا تفصیلی دورہ کیا اور سٹیٹک سرویلنس ٹیموں کی تعیناتی کی نگرانی کا جائزہ لیا۔ اِنتخابات قریب آنے کے ساتھ ہی اِنتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی تعمیل کو یقینی بنانے اور اِنتخابی عمل کی سا لمیت کو برقرار رکھنے کے لئے تمام نامزد چیک پوائنٹوں پر سٹیٹک سرویلنس ٹیموں کی موجودگی اِنتہائی اہمیت کی حامل ہے۔اَفسران نے دورے کے دوران مختلف اہم مقامات کا تفصیلی معائینہ کیا تاکہ اِنتخابات کے دورا ن اَپنی ذمہ داریاں نبھانے میں سٹیٹک سرویلنس ٹیموں کی تیاری اور مؤثریت کا جائزہ لیا جاسکے۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ایس ایس پی بارہمولہ کی مشترکہ کوششوں کا مقصد رائے دہندوں کے حقوق کا تحفظ، منصفانہ اور شفاف اِنتخابی ماحول کی ضمانت اور آئندہ اِنتخابات کے دوران جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنا ہے۔بعدمیںڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے ضلع کے اندر متعدد نامزد پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا تاکہ آئندہ اِنتخابات سے قبل رائے دہندگان اور پولنگ عملے دونوں کے لئے یقینی کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔