Lok Sabha Elections 2024 Training for Zonal, Sectoral Magistrates held at Bandipora

لوک سبھا اِنتخابات۔:2024بانڈی پورہ میں زونل اور سیکٹورل مجسٹریٹوں کیلئے تربیت کا اِنعقاد

بانڈی پورہ//ضلع اِنتظامیہ بانڈی پورہ نے آئندہ لوک سبھا اِنتخابات 2024 سے قبل ٹاؤن ہال میں زونل اور سیکٹورل مجسٹریٹوں کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔اِس تربیتی پروگرام کا مقصد زونل اور سیکٹورل مجسٹریٹوں کو اِنتخابی عمل کی مؤثر نگرانی کے لئے ضروری علم، مہارت اور وسائل سے آراستہ کرنا تھا۔ڈی اِی او اور ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے ٹریننگ کی صدارت کی۔اِس موقعہ پرنوڈل آفیسر ایم سی سی و اے ڈی سی عمر شفیع پنڈت، ای آر اواور اے سی آر شبیر احمد وانی اور ڈی ڈی ای او محمد رفیق بٹ بھی موجود تھے۔دورانِ پروگرام سیکٹورل اور زونل مجسٹریٹوں کے مخصوص فرائض اور اِختیارات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پولنگ سٹیشنوں کی نگرانی میں اُن کے اہم کردار پر زور دیا ۔اِس موقعہ پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے ای وی ایم اور انتخابی عمل کی ضروری باتوں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ انہیں فراہم کی جانے والی تربیت کے بارے میں شرکأسے رائے لی۔اُنہوں نے پُراَمن اور احسن انتخابات کے انعقاد کے لئے فرائض کی انجام دہی میں مناسب تربیت اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے ماسٹر ٹرینروںپر زور دیا کہ وہ افسران کو انتخابات سے متعلق سرگرمیوں کے علاوہ ان کے کردار اور ذمہ داریوں سے بھی آراستہ کریں۔