بین الاقوامی سرحدی کے قریب علاقوں میں شبانہ کرفیو نافذ کرہے گا
سرینگر///لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں رات کے کرفیو کا نفاذ عمل میں لایاگیا ہے جو کہ 4مئی تک رہے گا تاکہ لوک سبھا انتخابات کے دوران پاکستان کی جانب سے کسی بھی ممکنہ گڑ بڑھ کو ٹالا جاسکے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے دوران پاکستان ممکنہ طور پر سرحدوں پر ڈرونوں کے ذریعے بد امنی پھیلا سکتا ہے ایسی اطلاعات موصول ہونے کے بعد انتظامیہ نے بین الاقوامی سرحد (IB) پر ایک کلومیٹر کے دائرے میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ یہ انتظام 4 مئی تک نافذ رہے گا۔اس ضمن میںڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راکیش منہاس نے کہا کہ بی ایس ایف کی 67 بٹالین نے پاکستان سے بڑھتی ہوئی ڈرون سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس کے بعد ایس ایس پی کٹھوعہ شیودیپ سنگھ جموال سے مشاورت کے بعد بی او پی پہاڑپور سے بی او پی کرول کرشنا کے درمیان ایک کلومیٹر کے دائرے میں رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک عام شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت تعزیری کارروائی کی جائے گی۔گزشتہ ماہ، 21 فروری کی رات، پاکستان نے کٹھوعہ ضلع کے ہیر نگر سیکٹر کے منیاری گاؤں میں ڈرون کے ذریعے آئی ای ڈی کی ایک کھیپ بھیجی تھی۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے فائرنگ کرکے ڈرون کو بھگا دیا۔ تاہم، اس سے پہلے کہ اسمگلر ڈرون کے ذریعے گرائی گئی کھیپ تک پہنچ پاتے، بی ایس ایف کے جوانوں نے اسے برآمد کر کے ایک بڑی سازش کو ٹال دیا۔










