جموں// پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار شیلندر کمار نے زراعت، باغبانی کے محکموں اور اس سے منسلک شعبوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں مرکزی معاونت والی مختلف سکیموں، کیپکس اور جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔پرنسپل سیکرٹری نے اِن پروگراموں کے ذریعے حاصل ہونے والی طبعی اور مالی کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر فائنانس زرعی پیداوار محکمہ ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں سی ایل شرما، ڈائریکٹر زراعت جموں، محکمہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے سربراہان اور ضلعی افسران اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔ آغاز میں ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموںسی ایل شرما نے باغبانی شعبے کے سلسلے میں یوٹی کیپکس ، ایچ اے ڈی پی اور دیگر مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت ہونے والے اَخراجات او رپیش رفت کے بارے میں میٹنگ کو جانکاری دی ۔میٹنگ میں آر کے وی وائی، ایم آئی ڈی ایچ، آئی ڈی ڈی ایس، اے ٹی ایم اے، این ایف ایس ایم، پی ایم کسان، سوئیل ہیلتھ کارڈ سکیم، کے سی سی سکیم جیسی مرکزی معاونت والی سکیموں کا وسیع پیمانے پر احاطہ کیا گیا اور جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کے تحت مجموعی ترقیاتی نقطہ نظر پر زور دیا گیا۔شیلندر کمار نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مرکزی معاونت والی مختلف سکیموں، جامع زرعی ترقیاتی پروگرام پروجیکٹوںاور کیپیکس میں پروڈنٹ فنڈ کے اِستعمال کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ کسی بھی خلا کو روکنے کے لئے مختص فنڈز کے مکمل اخراجات کو یقینی بنائیں اور ہر سطح پر شفافیت اورجوابدہی پر زور دیں۔اُنہوں نے افسروںپر زور دیا کہ وہ اَقدامات کو مؤثر طریقے سے عملی جامہ پہنانے ، جدید زرعی اور باغبانی ٹیکنالوجی کے ساتھ کسانوں تک پہنچنے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کے ساتھ قریبی تعاون کریں۔پرنسپل سیکرٹری نے سکیموں کے نچلی سطح پر کامیاب عمل آوری کے لئے مقامی کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔










