سری نگر//سکریٹری اے آر آئی اینڈ ٹریننگ شبنم شاہ کاملی نے آج گورنمنٹ پریس سری نگر (سمپورہ) کا معائینہ کیا اور محکمہ کے تمام شعبوں کا دورہ کیا۔سیکرٹری نے پریس کمپلیکس کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا اور اُنہوںنے وہاں جاری کاموں کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے پریس کے ملازمین سے اِستفساری گفتگو کی اور ان سے ان کے متعلقہ یونٹوں کے کام کاج کے بارے میں دریافت کیا۔اُنہوں نے پریس کے مختلف شعبوں میں دیگر سرکاری کاموں کے علاوہ انتخابات سے متعلق کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے جنرل منیجر گورنمنٹ پریس سری نگر اعجاز احمد آخون کو ہدایت دی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیں۔کمشنر سیکرٹری نے پریس ملازمین کو یقین دِلایا کہ ان کے ایچ آر اورڈی پی سیز کے انعقاد سمیت ان کے دیگر مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ اِس سلسلے میں اُنہوں نے جنرل منیجر کو ہدایت دی کہ وہ ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ کو تجاویز پیش کریں۔










