DC Kupwara visits various polling stations to take stock of arrangements

لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024ء : ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر اِنتظامات کا جائزہ لیا

کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان جو ضلع الیکشن آفیسر (ڈی ای او) بھی ہیں، نے آنے والی لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر سیکورٹی کی تیاریوں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سٹرانگ روم اور پولنگ سٹیشنوں سمیت مختلف انتخابی مراکز کا دورہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایس ایس پی کپواڑہ، شوبھت سکسینہ ، اے ڈی ڈی سی کپواڑہ گلزار احمدبٹ،اے سی آر ، ڈپٹی ڈی اِی او ، ایگزیکٹیو اِنجینئر آر اینڈ بی ، تحصیل دار کپواڑہ اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف پولنگ سٹیشنوں کے دورے کے دوران متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے تمام پولنگ سٹیشنوں میں سہولیات کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو اَپنے ووٹ کا استعمال کرنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اُنہوں نے پولنگ سٹیشنوں کے اِرد گرد ریمپ، صفائی ستھرائی، راستوں اور سائن بورڈوں سمیت مناسب اِنتظامات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔آیوشی سوڈان نے کپواڑہ کے اٹرانگ روم کا بھی معائینہ کیا اور الیکشن سے متعلق مواد کو مناسب طریقے سے ذخیرۂ کرنے کے لئے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔