جموں//محکمہ ماہی پروری نے پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار کی ہدایات کے مطابق شیوراتری کے موقعہ پر عام لوگوں اور بالخصوص پنڈت کمیونٹی کے درمیان جموںوکشمیر یوٹی میں تازہ مچھلیوں کی مختلف اَقسام کی وافر مقدار کی فراہمی اور یقینی بنانے کے لئے مناسب انتظامات کئے ہیں۔اِس موقعہ پر محکمہ نے ہر ضلع میں متعدد سٹال قائم کرنے کے علاوہ ڈیپارٹمنٹل فِش ریئرنگ یونٹوں ، سیل سینٹروں کو قائم کئے ۔صارفین کی دہلیز پر تازہ مچھلی کی ترسیل کے لئے موبائل وین کو بھی سروس میں شامل کیا گیا تھا۔ ٹراؤٹ مچھلی کو ریفریجریٹرڈ گاڑیوں کے ذریعے ہول سیل فش مارکیٹنگ سینٹر نروال جموں اور لوگوں کے دیگر مراکز میں بھی پہنچایا گیا۔تمام صارفین کو مجموعی طور پر8.810 میٹرک ٹن ٹراؤ اورکارب تازہ زندہ مچھلی فراہم کی گئی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ محکمہ کی طرف سے جموں و کشمیرمیں محکمہ ذریعے قائم کردہ پرائیویٹ فِش فارمروں نے بھی محکمہ کے مجموعی کمانڈ اینڈ کنٹرول کے تحت اَپنے متعلقہ علاقوں میں اِس موقعہ پر دستیاب کافی مقدار میں مچھلی کی فراہمی میں برابر حصہ اَدا کیا۔ پرائیویٹ فارمروں کے ذریعے مچھلی کی پیداوار میں چند برسوں میں نمایاں اِضافہ ہوا ہے اور محکمہ بہت سے نئے کاروباری اَفراد کو روزگار فراہم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔محکمہ جموں وکشمیر یوٹی میں مچھلی کی آبی زراعت کی بحالی کے لئے تمام کوششیں کر رہا ہے اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مچھلی کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے دیگر سکیموں کے علاوہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت متعدد نئے اَقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیدوار شیلندر کمار اور ڈائریکٹر فشریز دیپ راج نے بھی شیوراتری کے موقعہ پر مُبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔
ایرانی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، مجتبیٰ خامنہ ای نے 6اہم عہدوں پر نئے کمانڈروں کی تقرری کر دی
غیر ملکی افواج کو خطہ سے نکل جانا چاہیے:ولایتی
ایران جنگ سے امریکی تیل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ
مریضوں کے نام پر جعل سازی، آیوشمان اسکیم سے 2359اسپتال باہر، 1200پر پابندی
گاہکوں کیلئے یو پی آئی ادائیگیاں مفت رہیں گی
سلووینیا میں ہندوستانی سفارت خانے کو پہنچایا گیا نقصان، ہندوستان کی شدید مذمت
دھامی کی عوام سے یومِ آزادی پر اپنے گھروں میں ترنگا لہرانے کی اپیل
اس یوم آزادی پر لال قلعہ پروندے ماترم گایا جائے گا
منی پور تشدد:دو خصوصی عدالتوں پر غور
مشینی قالینوں کیلئے علیحدہ ہارمونائزڈ سسٹم آف نومنکلیچرکوڈ کی سفارش










