گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے منی سیکرٹریٹ میں مرکزی وزارتِ اطلاعات و نشریات کی مرکزی بیورو آف کمیونی کیشن ( سی بی سی ) کی پانچ روزہ ملٹی میڈیاایگزبیشن کا اِفتتاح کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ سی بی سی جموں و کشمیر کے سربراہ غلام عباس، فیلڈ پبلسٹی آفیسر سی بی سی سری نگر اور فیلڈ پبلسٹی آفیسر سی بی سی اننت ناگ بھی تھے۔سی بی سی کے فیلڈ آفس سری نگر کی جانب سے منی سیکرٹریٹ گاندربل میں 8 سے 12؍ مارچ 2024 ء تک وِکست بھارت پر نمائش کا اِنعقاد کیا جارہا ہے۔پانچ روزہ نمائش کا مقصد حکومت کے مختلف فلاحی اَقدامات اور سکیموں کی نمائش کرنا ہے جس میں وِ کست بھارت، مشن لائف، سوچھ بھارت مشن اور اگنی پتھ سکیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔پہلے دن آئی سی ڈی ایس ڈیپارٹمنٹ کے ریسورس پرسنوں نے محکمہ کی مختلف سکیموں کے بارے میں معلوماتی لیکچردئیے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے نچلی سطح تک پہنچنے کے لئے مؤثر مواصلات کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ سرکاری سکیمیں عوام تک پہنچیں۔ اُنہوں نے مختلف سکیموں کے فوائد حاصل کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔سربراہ سی بی سی جموں و کشمیر غلام عباس نے حکومت کی عوامی فلاحی سکیموں اور ترقیاتی اَقدامات کے بارے میں مؤثر معلومات کو مؤثر طریقے سے پھیلانے میں سی بی سی کے کردار پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ میڈیا کی رسائی مؤثر طریقے سے پیغام پہنچانے میں مدد کرتی ہے اور سی بی سی کی فیلڈ یونٹ جموں و کشمیر کے طول و عرض میں اس طرح کے پروگرام منعقد کرتی ہیں۔تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے زراعت، صحت، باغبانی اور آئی سی ڈی ایس سمیت مختلف محکموں کی جانب سے نمائش کے مقام پر لگائے گئے سٹالوں کا بھی دورہ کیا۔سی بی سی کلچرل منڈلیوں کی جانب سے ثقافتی پرفارمنس کے ذریعے شرکأکو مزید محظوظ اور انہیں آگاہ کیا گیا جس میں تفریحی انداز میں مختلف سرکاری سکیموں کے بارے میں معلومات کو اُجاگر کیا گیا۔اِس پروگرام میں مختلف سکولوں کے متعدد طلبأ اور آئی سی ڈی ایس ڈیپارٹمنٹ کے کارکنوں نے شرکت کی۔پروگرام کے دوران سامعین کے لئے ایک اُوپن کوئز کا بھی اہتمام کیا گیا اور ضلع ترقیاتی کمشنر نے جیتنے والوں کو مُبارک باد دی ۔ نمائش کے دوسرے روزکل محکمہ صحت کے ریسورس پرسنز محکمہ صحت کی مختلف سکیموں کے بارے میں لیکچر دیں گے۔










