ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ کا خمریال کا دورہ اور عوامی مسائل سنے

ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ کا خمریال کا دورہ اور عوامی مسائل سنے

کپواڑہ// ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لئے خمریال کا ایک تفصیلی دورہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ڈی ڈی سی کونسل ممبر ہائی ہامہ ثناء اللہ خان، اے ڈی سی کپواڑہ محمد رئوف رحمان، زیڈ اِی او خمریال چودھری فاروق کھٹانہ اورپرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول خمریال نذیر احمد خان اور دیگر اَفسران و متعلقین بھی تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے دورے کے دوران گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول خمریال میں سول سوسائٹی کے ممبران سمیت علاقے کے مقامی رہائشیوں سے بات چیت کی جہاں اُنہوں نے اُنہیں عوامی اہمیت کے ترقیاتی مسائل کے علاوہ کلاس روموںکے لئے اضافی رہائش اور ادارے میں سمارٹ کلاسوں کی سہولیت کے بارے میں آگاہ کیا۔اُنہوں نے خان گنڈ علاقے کا بھی دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا جہاں حالیہ بارشوں اور برفباری کی وجہ سے زمینی کٹائو ہوا تھا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام کی شکایات اور مطالبات کو بغور سنا اور اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے جائز مطالبات اور مسائل کو جلد اَز جلد حل کریں ۔اِس دورے کا مقصد عوام الناس سے مقامی مسائل کا جائزہ لینا تھا تاکہ اُن کے بروقت اَزالے کے لئے درست اور زمینی جائزہ لیا جا سکے۔