وزیر اعظم کا دورہ وادی اور بخشی سٹیڈیم میں عوامی جلسے سے خطاب

امتحانات میں شرکت کیلئے طلبہ کو اپنے شناختی کارڈ اور رول نمبر سلپ ساتھ رکھنے کا مشورہ

سرینگر/وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر اور سرینگر کے بخشی سٹیڈیم میں عوامی ریلی سے خطاب کے پیش نظر محکمہ ٹریفک نے ٹریفک کیلئے ایڈوئزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک کی آسان نقل و حمل کیلئے ایڈوائزری پر عمل کریں۔ اس بیچ طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ امتحانی مراکز تک صبح ساڑھے آٹھ بجے سے پہلے پہنچیں اور اپنے صاف شناختی کارڈ اور ہال ٹکٹ ضروری رکھیں۔ ایڈوائزری کے مطابق جہانگیر چوک سے رام باغ اور راجباغ سے لل دید ہسپتال کے علاوہ تلسی باغ تک صبح سات بجے سے شام چار بجے تک گاڑیوں کی نقل و حمل پر پابندی رہے گی ۔ جبکہ رام باغ اور جہانگیر چوک کے درمیان سفر کرنے والے موٹرسائیکلوں کو اندرونی سڑکوں اور رام باغ،حیدر پورہ، مومن آباد، بٹہ مالو کے ذریعے متبادل راستہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اسی طرح ریڈیو کشمیر راجباغ سے سولنہ رام باغ جانے والے موٹرسائیکلوں کو جہانگیر چوک، بٹہ مالو، مومن آباد،حیدر پورہ کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ایڈوائزری کے مطابق پانتھ چوک سے سونہ وار تک گاڑیوںکو اس روٹ پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔پولیس گالف کورس/ہوٹل للت سے گپکار اور رام منشی باغ کی طرف گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔تاہم ہیلتھ ایمرجنسی پر کوئی پابندی نہیں ہوگی جبکہ اس بیچ امتحانات میں شامل ہونے والے طلبہ سے کہا گیا ہے کہ امتحانی مراکز تک پہنچنے کیلئے گھروں سے سویرے نکلے اور امتحانی مراکز میں صبح 8;30سے پہلے پہنچنے کو ممکن بنائیں جبکہ واپس 3بجے کے بعد ہوگی ۔ گاڑی چلانے والوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ صرف مخصوص جگہوں پر پارک کریں تاکہ غلط پارک کی گئی گاڑیوں کو روکا جا سکے۔