ravindar raina

وزیر اعظم کے دل میں کشمیر اور کشمیریوں کے لئے خاص مقام ۔ رویندررینہ

کشمیری عوام بھی اپنے وزیر اعظم کو دیکھنے اور سننے کیلئے بے صبری سے انتظار کررہے ہیں

سرینگر///بی جے پی کے سینئرلیڈر روندر رینہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دل میں کشمیر اور کشمیریوں کیلئے ایک خاص مقام ہے اور اسی طرح کشمیری عوام کے دلوں میں بھی مودی کیلئے محبت اور احترام ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ جیسا کہ وزیر اعظم کی آمد کے ساتھ لوگوں کو کافی امیدیں ہیں۔ پی ایم مودی ہزاروں کروڑوں روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے والے ہیں جس سے یقینی طور پر کشمیر کی ڈیولپمنٹ میں مزید بہتری آئے گی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر رویندر رینا نے بدھ کے روزکہا کہ کشمیر کے لوگ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کو دل سے پیار کرتے ہیں اور ان کی جھلک دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ میگا ریلی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کل بخشی اسٹیڈیم میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری ویلی کے لوگ پی ایم کی ایک جھلک دیکھنے اور سننے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرناہ سے لے کر اوڑی سے مژھل سے شوپیاں تک، لوگ ریلی میں شرکت کر رہے ہیں اور پی ایم کے دل سے استقبال کرنے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے پھر کہاکہ ریلی میں تقریباً 2 لاکھ لوگ شریک ہونے کی امید ہے۔اوراسے تہوار کی شکل دینے کے لیے شہر بھر میں استقبالیہ دروازے، بنٹنگ، ہورڈنگز اور جھنڈے لگائے گئے ہیں۔ سڑکوں، گلیوں کو صاف کیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہر بھر میں تقریباً 300 ہورڈنگز لگائے گئے ہیں اور سرینگر میں بھی تقریباً 10,000 جھنڈے لگائے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دل میں کشمیر اور کشمیریوں کیلئے ایک خاص مقام ہے اور اسی طرح کشمیری عوام کے دلوں میں بھی مودی کیلئے محبت اور احترام ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ جیسا کہ وزیر اعظم کی آمد کے ساتھ لوگوں کو کافی امیدیں ہیں۔ پی ایم مودی ہزاروں کروڑوں روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے والے ہیں جس سے یقینی طور پر کشمیر کی ڈیولپمنٹ میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوںنے بتایاکہ وزیر اعظم درگاہ حضرت بل کی تجدید کاری کے منصوبے کا بھی افتتاح کرنے والے ہیں جو کہ نہ صرف کشمیری عوام بلکہ پورے جموں کشمیر کے عقیدت مندوں کیلئے ایک خوشی کی بات ہے کیوں کہ درگاہ سے لوگ جذباتی طور پر منسلک ہے ۔